اس نمائش میں راکٹ لانچر، ملٹی شارٹ گرینیڈ لانچر، رائفل اور مشین گن وغیرہ شامل تھیں، نمائش کودیکھنے کے لیے نارتھ ایسٹرن سیکشن کے راجستھان، مغربی بنگال ، سکم، بہار اور جھارکھنڈ کے بڑی تعداد میں این سی سی کیڈٹ پہنچے۔
گیا او ٹی اے لونگ رینج میں رائفل میں گولیوں کو بھرنا اس کو چلانے کی تکنیک سمیت ہر اسلحے سے متعلق تمام معلومات بھی این سی سی کیڈٹس کو دی گئیں۔ جسے دیکھ کر این سی سی کیڈٹس نے خوشی کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ' پہلے ان اسلحوں کو پردے پر فلموں وغیرہ میں دیکھا کرتے تھے مگر آج اسے چھوکر چلانے کا موقع بھی ملاہے۔
نمائش میں ہر اسلحہ سے متعلق معلومات کے لیے سائن بورڈ بھی لگایے گئے تھے۔ تاکہ این سی سی کے بچوں کو بخوبی معلومات فراہم کیا جا سکے۔ اسکے علاوہ تمام کیڈٹوں کو اسلحے سے متعلق معلومات کے لیے ہر اسٹال پر آرمی کے جوانوں کوتعینات کیا گیا تھا تاکہ کیڈٹوں کے شکوک و شبہات کودور کیاجا سکے۔