اردو

urdu

ETV Bharat / city

'ریاستی وزیر کا دعوی، ترقیاتی کام زمینی حقائق پر مبنی ہے' - exclusive interview with bihar agriculture minister prem kumar

گیا شہری حلقہ سے آٹھویں مرتبہ بی جے پی کے امیدوار وریاستی وزیر پریم کمار نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے ترقیاتی کاموں کاجال بچھایا ہے۔ کانگریس کی طرف سے مسلسل وزیر پرکام نہیں کرنے کاالزام لگایا جاتا رہا ہے ۔

exclusive interview with bihar state minister prem kumar
exclusive interview with bihar state minister prem kumar

By

Published : Oct 15, 2020, 10:30 PM IST

گیا شہری حلقہ سے آٹھویں مرتبہ بی جے پی کے امیدوار وریاستی وزیر پریم کمار نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی بات چیت میں کہا کہ انکی حکومت نے ترقیاتی کاموں کو زمینی سطح پرکیا ہے، سڑکوں کے جال بچھائے گئے، گھرگھرتک 'نل جل منصوبہ'کے تحت پائپ لائن کے ذریعے پانی پہنچایا گیا ہے، شہر کی خوبصورتی اور صاف ستھرا کرنے کی غرض سے پارک و تالابوں کی تزئین ورنگ روغن کے کام کرائے گئے ہیں'۔

ویڈیو

ماحولیاتی آلودگی سے شہر کو بچانے اور پانی کے تحفظ کی غرض سے 'جل جیون ہریالی' منصوبہ کے تحت شہر میں بیس لاکھ سے زائد پودے لگائے گئے ہیں۔

انہوں نے کانگریس کے امیدوار پر الزام عائدکرتے ہوئے کہا کہ وہ صرف عوام کو گمراہ کر رہے ہیں کہ انکی حکومت کا انکے ذریعے ترقیاتی کام نہیں ہوئے ہیں۔ کام دیکھنے کی چیز ہے اسے چھپایا نہیں جاسکتا'۔

مزید پڑھیں: یادو امیدواروں کے سہارے اقتدار پانے کی کوشش میں مصروف پارٹیاں

انہوں نے اقلیتی طبقے کے لیے حکومت کے ذریعہ کیے گئے کاموں کا بھی تذکرہ کیا اور کہا کہ انکی ریاستی ومرکزی حکومت نے دیکھاوا نہیں کیا ہے بلکہ اقلیتی طبقے کی فلاح کے کام کئے ہیں۔ گیا میں معاشرتی مسائل کو اجاگر کرکے اسکا حل نکالا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کچھ سڑکیں جو شہر میں نہیں بن پائی ہیں اسکے ذمے دار موجودہ کانگریس کے امیدوار و ڈپٹی میئر ہیں کیونکہ میونسپل کی طرف سے این اوسی نہیں ملی تھی۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر پریم کمار قریب تیس سالوں سے گیا شہری حلقہ سے رکن اسمبلی ہیں۔ ایک بار پھر بی جے پی نے ان پر بھروسہ کرتے ہوئے امیدوار بنایاہے تاہم اس بار پریم کمار کی راہ آسان نہیں ہے کیونکہ کانگریس کی طرف سے موجودہ ڈپٹی میئر موہن شریواستو انکے مدمقابل کھڑے ہیں۔

خیال رہے کہ بہار اسمبلی انتخابات 2020 کی تاریخوں کا اعلان ہوچکا ہے۔ تین مرحلے میں انتخابات ہونے ہیں، پہلے مرحلے میں 71 سیٹوں پر 28 اکتوبر کو ووٹنگ ہونی ہے، جبکہ دوسرے مرحلے میں 91 سیٹوں کے لیے 3 نومبر کو ووٹنگ ہونی ہے اور تیسرے مرحلے میں 78 سیٹوں کے لیے 7 نومبر کو ووٹنگ ہونی ہے۔ جبکہ 10 نومبر کو نتائج کا اعلان ہونا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details