اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیا: سی آرپی ایف کوبرا اور ماؤنوازوں کے مابین تصادم - سی آرپی ایف کوبرا اور ماؤنوازوں کے مابین تصادم

ریاست بہار کے ضلع گیا کے دھنگئی تھانہ علاقے کے چھانچھی گاؤں کے برداہا جنگل میں پولیس اور ماؤنوازوں کے مابین تصادم کی خبریں موصول ہوئی ہیں۔

گیا: سی آرپی ایف کوبرا اور ماؤنوازوں کے مابین تصادم
گیا: سی آرپی ایف کوبرا اور ماؤنوازوں کے مابین تصادم

By

Published : Apr 24, 2020, 3:25 PM IST

کوبرا 205 بٹالین اور بھاکپا ماؤنوازوں کے درمیان گولی باری سے پورے علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ یہ واقعہ تھانہ سے قریب دس کلومیٹر کی دوری پر واقع بہار جھارکھنڈ کے سرحد پر کوبرا پولیس کی ٹیم گشت پر تھی تب پیش آیا۔

اطلاع کے مطابق گشت پر نکلی کوبرا بٹالین 205 سے ماؤنوازوں کے مابین تصادم ہوا دونوں طرف سے قریب پچاس راؤنڈ گولیاں بھی چلی ہیں، حالانکہ دونوں طرف سے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

واردات کی جگہ سے کوبرا فورس نے اے کے 47 کے نوکھوکھے، ایک بیگ اور پرچہ برآمد کیاہے۔

سی آرپی ایف کوبرا کے کمانڈنٹ دلیپ شریواستو کو خبر موصول ہوئی کہ ماؤنواز کمانڈر اندل بھوکتا کی قیادت میں ایک ٹیم پولیس کیمپ پرحملہ کرنے یاگشتی دستہ پرحملہ کرنے کے لئے جمع ہوئے ہیں جس کے بعد کمانڈنٹ کی ہدایت پر کوبرا نے سرچ مہم چلاناشروع کیا اس معاملے میں تھانے میں دس ماؤنوازوں کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی گئی ہیں، ماؤنواز جنگلی علاقے کافائدہ اٹھاکر فرار ہونے میں کامیاب رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details