گیا:ریاست بہار کے ضلع گیا میں طلاق شدہ خواتین کی مدد کی اسکیم کے تحت 11 خواتین کی درخواست کی سماعت ہونی ہے ضلع منظوری کمیٹی نے اسکیم کا فائدہ جلد دینے کی غرض سے متعلقہ بلاکس میں جانچ کے لیے درخواست بھیج دیا ہے۔ طلاق شدہ اسکیم کے تحت طلاق شدہ خواتین کو محکمہ اقلیتی بہبود کی طرف سے پچیس ہزار روپے بطور امداد انکے اکاونٹ میں ٹرانسفر کیے جاتے ہیں Divorced Scheme Bihar۔
ضلع گیا میں طلاق شدہ اسکیم کے تحت طلاق شدہ خواتین کو فائدہ پہنچانے کے لیے محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود کی طرف سے کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ ضلع میں جنوری سے مارچ تک گیارہ درخواست موصول ہوئی ہیں۔ جس پر اب کارروائی شروع کردی گئی ہے اور اس ماہ کے آخری ہفتے تک سبھی کے ذاتی بینک کھاتے میں پچیس ہزار روپے ڈال دیے جائیں گے۔ ڈپٹی کمشنر سومن کمار کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ضلع منظوری کمیٹی نے بھی ان خواتین کی درخواست کو قبول کر لیا ہے اب ان درخواستوں کی جانچ کرکے مقامی بلاک افسر سے رپورٹ مانگی گئی ہے۔District Minority Welfare Department: گیا میں مطلقہ گیارہ خواتین کو مالی امداد دی جائے گی - Divorced Scheme Bihar
حکومت بہار کی جانب سے مطلقہ خواتین کو دی جائے والی مالی امداد گیا میں جلد گیا ضلع کی گیارہ خواتین کو 25-25 ہزار روپیے امداد کے طور پر دی جائے گی Divorce Scheme Helps Women in Gaya۔
واضح رہے کہ ریاستی حکومت کی جانب سے یہ منصوبہ 2006 سے نافذ ہے لیکن پہلے اس اسکیم کے تحت دس ہزار روپے دیئے جاتے تھے تاہم حکومت نے 2017 میں اس رقم میں اضافہ کرتے ہوئے 25 ہزار روپے کر دیا ہے۔ اس اسکیم کے تحت طلاق شدہ خواتین کے علاوہ ان خواتین کو بھی فائدہ پہنچایا جاتا ہے جن کے شوہر نے شادی کے بعد برسوں سے چھوڑ رکھا ہے اور ان کا شوہر سے کوئی تعلق بھی نہیں ہے۔ ساتھ ہی ویسی خواتین جن کے شوہر دماغی طور پر کمزور ہو گئے ہیں اور وہ کمانے سے معذور ہیں انہیں بھی اس اسکیم کے تحت فائدہ دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:
اس حوالے سے ضلع محکمہ اقلیتی فلاح و بہبود افسر چندر کمار نے بتایا کہ مسلم معاشرے کی خواتین جو طلاق شدہ زندگی گزار رہی ہیں اور اس اسکیم سے فائدہ اٹھانا چاہتی ہیں وہ دفتر سے رابطہ کر سکتی ہیں اور آن لائن یا آف لائن درخواست جمع کر سکتی ہیں اس درخواست کے لئے کوئی وقت تاریخ متعین نہیں ہے سالوں بھر اسکے لیے فارم بھرے جاسکتے ہیں۔