ریاست بہار میں کورونا وائرس کی مثبت رپورٹ آنے کاسلسلہ جاری ہے۔ جمعہ کے روز بہار میں سب سے زیادہ 44 مریض مثبت پائے گئے۔
بہار میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 214 ہوگئی ہے۔ 4 اپریل کے بعد ضلع گیا میں جمعہ تک ایک بھی رپورٹ مثبت نہیں آئی ہے۔
تاہم گیا میں واقع انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال کورونا ہسپتال بننے کے بعد یہاں پہلی مرتبہ دوسرے ضلع سے کورونا کے آٹھ مثبت مریضوں کو بھرتی کرایا گیا ہے۔
گیا کے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج و ہسپتال کو کورونا وائرس مثبت مریضوں کے علاج معالجے کا مرکز بنایا گیا ہے۔ جمعہ کی شام کو کیمورکے بھبھوا سے آٹھ کورونا مثبت مریضوں کو انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج لایا گیا ہے۔
مذکورہ تمام مریضوں کو اے این ایم سی ایچ کے آئیسولیشن وارڈ میں رکھا گیا ہے۔ جہاں ان کا علاج کیا جائے گا۔ کورونا آئیسولیشن وارڈ کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر این کے پاسوان نے بتایا کہ بھبھوا سے آنے والے مریضوں میں ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے سات افراد کورونا مثبت ہیں۔ جبکہ ایک دوسرا شخص ہے۔