اردو

urdu

ETV Bharat / city

بھاگلپور: شاہ جنگی عیدگاہ ویران - عید گاہ میں چہل پہل

ریاست بہار کے بھاگلپور کی تاریخی شاہ جنگی عید گاہ ویران ہے، میدان میں بڑے بڑے گھاس اگ آئے ہیں اور جھاڑیاں بڑھ گئیں۔

eidgah Deserted during eid
بھاگلپور: شاہ جنگی عیدگاہ ویران

By

Published : May 24, 2020, 12:32 PM IST

ایک ماہ روزے رکھنے کے بعد روزہ داروں کے لیے عید کا تہوار خوشیاں لے کر آتا ہے جس کی تیاری کرتے ہوئے جہاں مسلمان اپنے لئے نئے کپڑوں کی خریداری کرتے ہیں۔ وہیں مساجد اور عید گاہوں کی صاف صفائی کی جاتی ہے لیکن یہ اسلامی تاریخ کا شاید پہلا ایسا موقع ہے جہاں یہ سب سرگرمیاں ندارد ہیں۔

ویڈیو

بھاگلپور کی تاریخی شاہ جنگی عید گاہ ویران ہے۔ میدان میں بڑے بڑے گھاس اگ آئے ہیں اور جھاڑیاں بڑھ گئیں۔ عید کے موقع پر جہاں اس عید گاہ میں چہل پہل رہتی تھی وہاں ویرانی چھائی ہے۔

یہ بھاگلپور کی سب سے قدیم ترین عید گاہ میں سے ایک ہے جہاں ہزاروں لوگ نماز ادا کرتے تھے لیکن اس بار یہاں عید کی نماز ادا نہیں کی جائے گی اس لیے عید گاہ کمیٹی نے جان بوجھ کر عیدگاہ کی صفائی نہیں کرائی ہے کیونکہ اس ضمن میں پہلے ہی یہ اعلان کیا جا چکا ہے کہ یہاں عید کی نماز نہیں ہوگی۔ لیکن ہر ایک مسلمان کے ذہن میں یہ بات گردش کر رہی ہے کہ عید گاہ میں نماز ادا نہیں ہوگی تو ان گھروں کا کیا حال ہوگا جس گھرانے میں لوگ تعلیم یافتہ نہیں ہیں۔

اس تاریخی عید گاہ کے احاطہ میں قدیم مسجد ہے جس کے گیارہ گنبد ہیں جس کی تعمیر 1115 ہجری میں کی گئی تھی۔ غورطلب ہے کہ بھا گلپور وہ مقام ہے جہاں مغل دور حکومت میں بنگال آنے جانے کے دوران مغلوں کی فوج قیام کیا کرتی تھی اور یہ مقام بھی مغل دور حکومت کی نشانیوں میں سے ایک ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details