اردو

urdu

ETV Bharat / city

تزک واحتشام کے ساتھ جشن عید میلاد النبیﷺ کا اہتمام - گھروں میں جشن ولادت کی محفل

گیا میں عقیدت و محبت کے ساتھ جشن ولادت النبیﷺ کی مناسبت سے محفلیں سجی ہوئی ہیں گھروں میں نذر و نیاز درود وسلام کا سلسلہ جاری ہے۔

Eid milad un Nabi celebration in Gaya
تزک واحتشام کے ساتھ جشن عید میلاد النبیﷺ کا اہتمام

By

Published : Oct 30, 2020, 3:53 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم انتہائی عقیدت و محبت کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ دیر رات سے ہی جلسہ منعقد کیے جارہے ہیں شہر گیا میں جو بھی جلسہ منعقد ہوئے وہ عوامی سطح پر نہیں بلکہ گلی کو چوں اور مکانوں میں محدود افراد کی شرکت کے ساتھ ہوئے ہیں۔

تزک واحتشام کے ساتھ جشن عید میلاد النبیﷺ کا اہتمام

گھروں میں جشن ولادت کی مناسبت سے محفل سجائی گئی دیررات سے مفکر ملت حضرت علامہ سید اقبال احمد حسنی علیہ الرحمہ کے گھر پر جشن عید میلاد النبی کا آغاز ہوا جو صبح صادق تک چلا۔ صبح صادق کے وقت قاضی شہر مولانا مفتی مظفر حسین رضوی نے دعاء کرائی۔

تزک واحتشام کے ساتھ جشن عید میلاد النبیﷺ کا اہتمام

اس موقع پر جانشین مفکر ملت وناظم اعلیٰ جامعہ برکات منصور حضرت مولانا سید عفان جامی اور قاضی شہر حضرت مولانامفتی مظفر حسین رضوی نے سیرت النبی صلی اللہ علیہ والہ سلام پر خطاب فرمایا۔

مزید پڑھیں:

گیا: کورونا وبا کے سبب سبھی تقریبات عوامی سطح پرملتوی


واضح رہے کہ گیا شہر میں کورونا وبا کے پیش نظر جلوس نکالنے اور مجمع لگانے کی اجازت نہیں ہے، تاہم گھروں اور محلوں میں چند افراد پر مشتمل تقریب کرنے کی اجازت ہے خانقاہوں میں عوامی بھیڑ تو نہیں لگی ہے تاہم رسمی طور پر سبھی تقریب منعقد ہوئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details