بہار کے ضلع گیا میں گذشتہ سنیچر کو ایک عظیم الشان عالمی تصوف کانفرنس کا انعقاد ہوا۔ اس میں ملک و بیرون ملک کے علما، صوفیا اور شعرا نے شرکت کی۔ شہر گیا کے باشندوں کی طرف سے آج پیر کو ایمپریل ریسورٹ میں سبھی مہمانوں کا والہانہ خیرمقدم ہوا۔
ایک چھوٹی تقریب تھی جس میں پچاس سے ساٹھ معزز حضرات کو شرکت کے لیے مدعو کیا گیا تھا۔ یہاں جامعہ ازہر یونیورسٹی مصر کے نائب مفتی اعظم شیخ احمد الممدوح اور عراق کے بغداد شریف سے تشریف لائے شیخ معروف کرخی رحمت اللہ علیہ کے آستانہ سے تعلق رکھنے والے شیخ محمد علی الحربی اور ہندوستان کی مختلف خانقاہوں کے سجادگان کا استقبال کیا گیا۔
اس دوران موجودہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا اور صوفی ازم کے فروغ اور صوفی نظریات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ دنیا کے لیے اسلام نے پہلے بھی امن و آشتی کی راہ ہموار کی ہے۔ نوجوان طبقہ تک صوفی ازم اور اسلام کی بنیادی باتوں کو پہچنانے کے لیے لائحہ عمل طے کرنے پر بھی زور دیا گیا۔