اردو

urdu

ETV Bharat / city

ریلوے عہدیدار کا اچانک اسٹیشن کا دورہ - بہار

ڈی آر ایم نے معائنہ کے دوران اسٹیشن پر بکھرے کوڑے کچروں اور فرسٹ کلاس کے کمروں سمیت خواتین کے بیت الخلاء کے دروازہ پر کپڑے کا گیٹ لگا دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا۔

ریلوے عہدیدار کا اچانک اسٹیشن کا دورہ

By

Published : Aug 6, 2019, 9:24 PM IST

ریاست

کے ضلع گیا کے ریلوے اسٹیشن کا اچانک معائنہ کرنے مغل سرائے ریلوے ڈویژن کے ڈی آر ایم پنکج سکسینا پہنچے ۔

ریلوے عہدیدار کا اچانک اسٹیشن کا دورہ

ڈی آر ایم نے معائنہ کے دوران اسٹیشن پر بکھرے کوڑے کچروں اور فرسٹ کلاس کے کمروں سمیت خواتین کے بیت الخلاء کے دروازہ پر کپڑے کا گیٹ لگا دیکھ کر ناراضگی کا اظہار کیا۔

معائنے میں خامیاں اور صفائی کے نظام میں کمی کو دیکھ کر ڈی آر ایم نے افسران کو پھٹکار بھی لگائی۔

ساتھ ہی خواتین کے بیت الخلاء میں دروازہ لگانے اور صفائی کے نظام کو جلد از جلد ٹھیک کرنے کی ہدایت دی ۔

ڈی آر ایم نےمسافروں سے اپیل کی کہ وہ اسٹیشن کے پلیٹ فارم کو صاف ستھرا رکھنے میں ریلوے انتظامیہ کو تعاون کریں۔ کھانے کے سامان اور پانی کے بوتل وغیرہ کو کوڑے دان میں ڈالیں، ادھر ادھر پھینک کر گندگی نہ پھیلائیں ۔

اس دوران ڈی آرایم نے گیا ریلوے اسٹیشن منیجر کو ہدایت دی کہ وہ مسافروں کی سہولیات سے متعلق چیزوں کا لازمی طور سے خیال رکھیں۔

عالمی شہرت یافتہ پتر پکچھ میلہ کے متعلق کہاکہ ملک و بیرون ملک آنے والے مسافروں کے لئے اس بار مزید بہتر انتظامات کئے جارہے ہیں۔

پورے اسٹیشن کے احاطے میں سی سی ٹی وی کیمرہ لگایا جارہا ہے۔جو خامیاں نظر آئی ہیں اس کو فوری طورسے دور کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details