اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیا: کورونا متاثرین کے علاج کے لئے کووڈ ہیلتھ سینٹر کا قیام - news of gaya

متعدد مقامات پر کووڈ ہیلتھ سینٹر اور آئیسولیشن وارڈ کا قیام عمل میں آیا ہے۔ مریضوں کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر حکومت کی ہدایت پر انتظامیہ نے فیصلہ لیا ہے۔

gaya
gaya

By

Published : Jul 27, 2020, 12:46 PM IST

بہار کے ضلع گیا میں کورونا وبا کے بڑھتے کیسز سے انتظامیہ بھی فکر مند ہے۔ کووڈ 19 ہسپتال اے این ایم ایم سی ایچ میں بڑھتے مریضوں کے بوجھ کو دیکھتے ہوئے متعدد مقامات پر کووڈ کیئر ہیلتھ سینٹر کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

گیا: کورونا متاثرین کے علاج کے لئے کووڈ ہیلتھ سینٹر کا قیام

شیرگھاٹی سب ڈویژن میں 75 بیڈ کا ہیلتھ کیئر اور آئیسولیشن وارڈ بنایا گیا ہے جہاں ضروری ادویات سمیت آکسیجن کا انتظام کیا گیا ہے۔ اس کے علاہ شہر کے گاندھی میدان میں واقع انڈور اسٹیڈیم میں پچاس بیڈ، نظامیہ یونانی میڈیکل کالج و ہسپتال کو کووڈ 19 کے لئے مخصوص کیا گیا ہے۔

ان مقامات پر ویسے مریضوں کو رکھا جائے گا جنہیں آکسیجن کی ضرورت ہوگی اور پہلے سے خطرناک بیماریاں نہیں ہوں گی، اگر آکسیجن کے علاوہ وینٹیلیٹر کی ضرورت ہوگی تو ویسے مریضوں کو اے این ایم ایم سی ایچ میں بھرتی کیا جائے گا۔

ڈسٹرک مجسٹریٹ نے سبھی جگہوں پر پیر کوپہنچ کر جائزہ لیا اور جو کمیاں تھیں اسے فوری طور پر دور کرنے کی ہدایت دی ہے۔
ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ نے کہا کہ کورونا کے کیسز بڑھیں گے تاہم اس سے گھبرانے کے بجائے وقت پر خود کی جانچ کرائیں اور انتظامیہ کو تعاون دیں۔ ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے میونسپل کمشنر ساون کمار کو صفائی ستھرائی اور کافی تعداد میں موبائل ٹوائلٹ مہیا کرانے کی ہدایت دی اور سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس راجیو مشرا کو انڈور اسٹیڈیم میں پولیس جوانوں کو تین شفٹوں میں تعینات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

معائنہ کے دوران ڈی پی ایم ہیلتھ نے بتایا کہ اس کووڈ کیئر سنٹر کم آئیسولیشن سنٹر میں مجموعی طور پر 50 بیڈ لگائے گئے ہیں اور یہاں پر آکسیجن بھی مہیا کرایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے قیام کے لئے چیمبر بھی بنائے جارہے ہیں۔ ضلع مجسٹریٹ نے مناسب جگہوں پر پینے کا پانی مہیا کرنے کی ہدایت دی ہے۔

کووڈ ہیلتھ سینٹر و آئیسولیشن وارڈ کا معانہ


ضلع مجسٹریٹ نے گیا-بیلا بارڈر کے قریب نظامیہ یونانی میڈیکل کالج میں بنائے جارہے 60 بیڈس کے کووڈ ہیلتھ کیئر سنٹر اور ٹیسٹنگ سنٹر کا بھی معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈی پی ایم ہیلتھ کو ہدایت کی کہ وہ ڈاکٹروں اور نرسنگ عملے کے قیام کے مناسب انتظامات کریں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details