ریاست بہار کے ضلع کیمور میں کورونا وبا کے پیش نظر وزیراعظم فلاح بہبود اسکیم کے تحت پانچ کلو مفت اناج تقسیم کا کام ضلع میں شروع ہوگیا۔
کیمور: وزیراعظم فلاح بہبود اسکیم کے تحت اناج تقسیم ضلع مجسٹریٹ نول کشور چودھری نے بتایا کہ محکمہ تحفظ کھاد کے تحت اناج تقسیم کا کام شروع ہوچکا ہے۔جس کے تحت راشن ڈیلرز کے پاس راشن کارڈ والوں کو پہلے 2 کلو گیہوں اور 3 کلو چاول مفت دیا جاٸیگا۔
ڈی ایم نے مزید بتایا کہ ڈیلرز کوئی من مانی نہ کریں اس کے لیے عوامی نماٸندہ کے ساتھ سرکاری ملازمین کو نگرانی کے لیے تعنیات کیا جاٸیگا۔
انہوں نے کہا کہ' کسی بھی طرح کی شکایات کے لۓ ضلعی سطح پر کنٹرول روم بنایا گیا ہے اور ساتھ ہی ہیلپ لاٸن نمبر جاری کیا گیا کوئی بھی ان نمبرات پر 06189 222715 بھبھوا۔06187 222271 موہنیاں۔انومنڈل اور ضلع لیول پر 06189 223211 پر شکایت کر سکتا ہے'۔