ریاست بہار کے ضلع گیا میں گیا میونسپل کارپوریشن کے ڈپٹی میئر اکھوری ناتھ عرف موہن شریواستو کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ مثبت آئی ہے۔
پانچ روز قبل ہی ڈپٹی میئر نے اپنے دفتر میں میٹنگ کرکے نگم کے کاموں کا جائزہ لیا تھا جس کی وجہ سے میونسپل کارپوریشن میں ڈر کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔
حالانکہ ڈپٹی میئر کی کورونا ٹیسٹ رپورٹ ٹرونیٹ مشین سے لی گئی ہے، ٹرونیٹ مشین سے رپورٹ مثبت آنے کے بعد کنفرم جانچ کے لیے نمونہ پٹنہ بھیجے جانے کی تیاری دیر شام تک چل رہی تھی، تادم تحریر ڈپٹی میئر موہن شریواستو گیا میں واقع اپنی رہائش گاہ پر تھے۔
اطلاع کے مطابق ڈپٹی میئر کی دو دن سے طبیعت خراب تھی انہیں بخار سمیت کورونا کے کئی اور علامات ظاہر ہوئے تھے جسکے بعد میڈیکل ٹیم پہنچ کر کورونا کی جانچ کی تھی۔
ٹرونیٹ مشین سے جانچ میں انکی رپورٹ پازیٹیو ہونے کی تصدیق ہوئی ہے، دیر شام تک انہیں کووڈ-19 اسپتال انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج واسپتال کے آئیسولیشن وارڈ میں لے جانے کی تیاری تھی۔
اگر پٹنہ سے بھی انکی رپورٹ پازیٹیو آتی ہے تو نگم کے کئی افسران سمیت پارشدوں کی بھی جانچ ہونے کے امکان ہیں۔
ضلع گیا میں تسلسل کے ساتھ کورونا کے معاملات بڑھ رہے ہیں اعداد وشمار کے مطابق ضلع میں کورونا کے 172 معاملات آچکے ہیں۔ جس میں تقریبا 138 افراد صحتیاب ہوکر گھر بھی جاچکے ہیں،