اردو

urdu

ETV Bharat / city

'انسانوں کے لئےصفائی اورحفظان صحت ضروری ہے' - cleaning is important

'مرکزی حکومت ملک کو صاف ستھرا بنانے کی مہم چلارہی ہے، صاف بھارت مشن کو کوکامیاب بنانے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے'

'انسانوں کے لئےصفائی اورحفظان صحت ضروری ہے'

By

Published : Sep 25, 2019, 3:21 PM IST

Updated : Oct 1, 2019, 11:38 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں سی آرپی ایف بٹالین صفائی ستھرائی کے لئے سڑک پر اترے، شہر کے مختلف علاقوں سمیت پترپکش میلے میں پہنچ کر جوان وافسران نے صفائی کی۔

سی آرپی ایف کے 159 بٹالین کے جوان وافسران کے ساتھ کمانڈر نشانت کمانڈنٹ بھی موجود رہے، جن کی قیادت میں سیتاکنڈ اور دیگر علاقوں میں صفائی کی گئی، اور مقامی باشندوں سے اپنے شہر کو صاف ستھرا رکھنے کی اپیل کی۔

'انسانوں کے لئےصفائی اورحفظان صحت ضروری ہے'

ڈاکٹرکمار نے کہا 'کہ انسانوں کے لئے صفائی اورحفظان صحت ضروری ہے، اسی لئے مرکزی حکومت ملک کو صاف ستھرا بنانے کی مہم چلارہی ہے، صاف بھارت مشن کو کوکامیاب بنانے کی ذمہ داری ہم سب کی ہے'۔

انہوں نے کہا'کہ گندگی کی وجہ سے بہت سے بیماریاں پھیلتی ہیں، اس سے بچاؤ کے لئے حفظان صحت اورصفائی واحد طریقہ ہے، ہم اگر گندگی نہیں پھیلائیں اور منظم طریقے سے کچروں کو رکھ کر میونسپل کارپوریشن کے صفائی ملازمین کوسونپیں تو گندگی نہیں پھیلے گی'۔

واضح رہے کہ سی آرپی ایف اکثر وبیشتر شہر میں سماجی کاموں میں دلچسپی لیتی ہے، حال ہی میں وزیراعلی نتیش کمار کی جل جیون ہریالی منصوبے کے تحت شجرکاری مہم کے لیے معاشرے کو آگے آنے کی اپیل کی تھی۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 11:38 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details