اردو

urdu

ETV Bharat / city

نوجوان پر فائرنگ - Crime News in Gaya '

ریاست بہار کے ضلع گیا میں جرائم پیشہ افراد مسلسل مجرمانہ واقعات کو انجام دے رہے ہیں۔ گذشتہ چوبیس گھنٹے میں گولی مارنے کے چار واقعات پیش آئے ہیں۔

مجرموں نے نوجوان کو گولی مار دی

By

Published : Sep 3, 2019, 11:11 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 8:49 AM IST

جرائم پیشہ افراد مسلسل مجرمانہ واقعات کو انجام دے رہے ہیں لیکن پولیس انہیں پکڑنے میں کامیاب نہیں ہو پا رہی ہے۔ دیر شام کو شہر کے ڈلہا تھانہ حلقہ کے باگیشوری محلے میں ایک نوجوان کو گولی مار دی گئی۔ جس سے وہ شدید طور سے زخمی ہو گیا۔ زخمی انوگرہ نارائن ہسپتال میں زیر علاج ہے۔

مجرموں نے نوجوان کو گولی مار دی

ڈاکٹروں کے مطابق اس کی حالت سنگین بنی ہوئی ہے۔ اطلاع کے مطابق باگیشوری محلے میں بات چیت کے دوران کچھ تنازع ہوا تھا اور اس کے بعد مار پیٹ ہوئی۔ اسی دوران سونوپاسوان کو جرائم پیشہ افراد گولی مار کر فرار ہو گئے۔

زخمی سونوپاسوان کے مطابق قریب آٹھ دن پہلے وکی نامی بدمعاش سے جھڑپ ہوئی تھی۔ وکی اس کی تلاش میں کئی دنوں سے تھا۔ واقعہ کو انجام دینے سے پہلے سونو پاسوان کو فون کر کے بلایا اور پھر اس کو پہلے پیٹا اور اس کے بعد اسے گولی مار دی۔ گولی اس کے ناک کے پاس لگی ہے۔ واقعہ کی اطلاع کے بعد ڈلہا تھانہ کی پولیس پہنچی اور زخمی سونو کو ہسپتال پہنچایا جہاں اس کا علاج چل رہا ہے۔

ڈلہا تھانہ انچارج ارون کمار نے بتایا کہ معاملے کی جانچ چل رہی ہے۔ کیس درج کر کے مجرموں کی تلاش جاری ہے۔ جلد ہی انہیں گرفتار کر لیا جائے گا۔

واضح ہو کہ اتوار کی رات کو آٹواور کارکی ٹکر کے بعد کارسوار بدمعاشوں نے آٹو ڈرائیور روی کو گولی مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ اس کے بعد سے آٹو یونین مجرموں کی گرفتاری کے مطالبے کے ساتھ ہڑتال پر چلی گئی تھی۔ منگل کو بھی ہڑتال جاری رہی۔ یونین نے منگل کی شام کو احتجاجی جلوس بھی نکالا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 8:49 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details