کوروناوائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے بھارت کے بیشتر ریاستونے لاک ڈاؤن کا اعلان کیا، تاہم گیا پولیس لاک ڈاؤن کی خلاف وزری کرنے کے الزم میں 6 افراد کو گرفتار کیا ہے۔
خبروں کے مطابق خلاف ورزی کے کیس میں ضلع کے بودھ گیا اور بیلا گنج سے چھ افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کی گاڑیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں ہیں۔ پانچ افراد کو بودھ گیا پولیس تھانہ علاقے کے مختلف مقامات سے گرفتار کیا گیا، جبکہ ضلع میں مختلف مقامات سے چارلاکھ روپے بطور جرمانہ بھی وصولا کیے گئے ہیں'۔
ضلع گیا میں لاک ڈاون کی خلاف ورزی کے معاملے میں گرفتار کیے گئے افراد میں تین آٹو ڈرائیور، ایک اسکارپیو ڈرائیور اور ایک چائے کا دکاندار شامل ہے، لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گاڑیاں سڑکوں پرچل رہی تھیں اور ہوٹل کھلے تھے۔ جبکہ پولیس نے بیلا گنج میں ایک مٹھائی دوکاندار کو لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیاہے۔'