اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیا: ڈی ایم سمیت متعدد سرکاری افسران کورونا سے متاثر - پولیس اہلکار کی رپورٹ بھی مثبت

گیا کے ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ کووڈ-19 ویکسین کی دونوں ڈوز لینے کے باوجود بھی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ سول لائن پولیس تھانہ کے 11 پولیس اہلکار کی رپورٹ بھی مثبت آئی ہے۔

Anugraha Narayan Hospital
انوگرہ نارائن ہسپتال

By

Published : Apr 17, 2021, 4:05 PM IST

بہار میں کورونا کی دوسری لہر تیز رفتار سے پھیل رہی ہے۔ ہر روز سینکڑوں نئے مریض کی رپورٹ مثبت آ رہی ہے۔ دارالحکومت پٹنہ کے بعد گیا میں کورونا کے انفیکشن میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے۔

گیا کے ڈی ایم ابھشیک کمار سنگھ کووڈ-19 ویکسین کی دونوں ڈوز لینے کے باوجود بھی کورونا سے متاثر ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ سول لائن پولیس تھانہ کے 11 پولیس اہلکار جس میں چار داروغہ، ایک ٹرینی ڈی ایس پی ابو ظفر، بارہ چٹی بلاک کے بی ڈی او اور ان کے ڈرائیور سمیت بلاک کے 12 افراد کی کورونا کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

اس کے علاوہ انوگرہ نارائن ہسپتال کے مائیکروبائیولوجی لیب کے اسٹاف بھی کورونا سے متاثر ہو گئے ہیں۔ کورونا کے بڑھتے کیسز کے پیش محکمہ ہیلتھ کے افسران بھی خوف زدہ ہیں، ضلع گیا میں کورونا سے متاثرہ افراد کی علاج کے لیے صرف 584 بیڈ ہی دستیاب ہیں، فی الحال 144 کورونا متاثرین ہسپتال میں زیر علاج ہیں، ایسے میں 440 بیڈ ابھی خالی ہیں وہیں ضلع میں 72 مقامات پر ویکسینیشن کیا جارہا ہے۔

گیا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار سے زیادہ کورونا کے مریض کی تصدیق کی گئی ہے جس کے بعد گیا میں کورونا کے مثبت کیسز کی تعداد پانچ ہزار سے تجاوز کر گئی ہے، وہیں گزشتہ پندرہ دنوں میں 12 افراد کی کورونا کی وجہ سے موت بھی ہوچکی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details