اردو

urdu

By

Published : Dec 5, 2019, 1:32 PM IST

ETV Bharat / city

'بہار میں جرائم میں اضافہ ہورہا ہے'

بہار کے ضلع بکسر میں ایک شادی شدہ خاتون کے ساتھ جنسی زیادتی اور اس کے بعد اسے جلا کر قتل کرنے کا واقعہ پیش آیا تھا۔ جس سے بہار کے لاء اینڈ آرڈر پر اپوزیشن سوال کھڑے کررہا ہے۔

'بہار میں بلاتکار ہے نتیش کمار ہے'
'بہار میں بلاتکار ہے نتیش کمار ہے'

ریاست کے ضلع گیا میں کانگریس کارکنان نے وزیر اعلی نتیش کمار کے خلاف جم کر نعرے بازی کی اور شدید نکتہ چینی کرتے ہوئے ان سے سوال کیے کہ آخر انتخابی تشہیر کے دوران شسان بابو کہلانے والے نتیش کمار نے جو وعدہ کیا تھا کہ بہار میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال تھیک کی جائے گی اور مجرمانہ سرگرمیوں کو ختم کیا جائے گا لیکن آکر کیا وجہ سے کہ ریاست میں بیٹیاں محفوظ نہیں ہیں

'بہار میں بلاتکار ہے نتیش کمار ہے'

وزیراعلی نے کرائم مکت بہار بنانے کی بات انتخابات کے دوران کہی تھی مگر اب کاروائی تو دور ہے اس پر بولنا بھی پسند نہیں ہے ،جنگل راج کہنے والوں کو بیٹیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتی نہیں دیکھائی دے رہی ہے ، اس دوران نے لیڈران نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ بکسر ضلع میں شرمناک واقعہ کے قصورواروں کو جلد گرفتار کرکے پھانسی دی جائے

کانگریس پارٹی کے مگدھ زون کے ترجمان پروفیسر وجے کمار میٹھونے کہاکہ 'حیدرآباد کے سانحہ کے درد سے ملک ابھر بھی نہیں پایاتھاکہ بہار میں شرمناک واقعہ پیش آیا ہے، ابھی تک حکومت کی جانب سے قصورواروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کی گئی ہے'، انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ 'ریاست میں بے تحاشہ کرائم میں اضافہ ہورہاہے، تاہم حکومت کے کانوں پرجوں تک نہیں رینگ رہی ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details