ریاست بہار کے ضلع گیا میں اتوارکے روز سیاسی گہماگہمی کے دوران تمام سیاسی رہنما ایک دوسرے پر شدید نکتہ چینی کرتے نظر آئے۔
بی جے پی کی ورچوئل ریلی کی مخالفت میں کانگریس پارٹی اور آرجے ڈی کے رہنماؤں نے اپنے کارکنان کے ساتھ سڑک پر اتر کراحتجاج کیا۔
اس دوران کانگریس پارٹی نے احتجاج میں کالے غبارے اڑائے تو آرجے ڈی نے تھالیان پیٹیں۔حزب اختلاف رہنماؤں نے وزیر داخلہ امیت شاہ پر کورونا سے نمٹنے کے بجائے اپنی پارٹی کی تشہیر کے لئے پیسے برباد کرنے کاالزام عائد کیا۔
شہر گیا کے ٹاور چوک میں واقع اندرا گاندھی کے مجسمہ کے قریب مرکزی حکومت کی مخالفت میں درجنوں کانگریسی رہنماؤن نے جمع ہوکر نعرے بازی کی۔
کانگریسی رہنماؤں نے بی جے پی کی ورچوئل ریلی کو ناکام بتاتے ہوئے کہاکہ' اس سے غریب ومہاجر مزدوروں کا پیٹ نہیں بھریگا، ان کے کھانے پینے سمیت ان کے مسائل کوحل کرنے میں وزیرداخلہ کودلچسپی رکھنی چاہئے۔