ریاست بہار کے ضلع گیا کے پیرمنصور روڈ میں واقع دھرم سبھابھون میں سی پی آئی کا سہ روزہ ریاستی پارٹی کارکنان کنوینشن کاآغاز ہوا۔
تین دنوں تک چلنے والے اس کنوینشن میں ریاستی و قومی سطح کے رہنما و کارکنان شریک ہوئے۔
استقبالیہ کمیٹی کے صدر اکھلیش کمار نے استقبالیہ خطاب دیا، اتوار کی شام کو کنوینشن کے پہلے دن پارٹی کے جنرل سکریٹری و سابق رکن پارلیمان ڈی راجا نے افتتاحی خطاب میں کہا کہ بہار خوش قسمت ہے کہ جہاں پارٹی کے بڑے رہنما پہنچ چکے ہیں۔
بہار کی جماعتوں نے ملک کی دیگر جماعتوں کے لئے مثال پیش کی ہیں۔ جب جھارکھنڈ اور بہار ایک ساتھ تھا تب ان کی پارٹی سے دس سے پندرہ ایم پی اور درجنوں ایم ایل اے ہواکرتے تھے لیکن آج پارٹی کی حالت کیا ہے وہ کسی سے پوشیدہ نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ'ہمیں اس پرتبادلہ خیال کرناہوگا کیوں کہ آج ملک میں جو حکمراں جماعت ہے اس حکومت سے ملک کونقصان ہو رہا ہے، آئین کو خطرہ لاحق ہے
انہوں نے کہا کہ سی اے اے، این آر سی اور این پی آر اتنا بڑا مسئلہ ہے کہ آج ملک کی عوام سڑک پر آگئی ہے۔کمیونسٹ پارٹی اس میں نہیں ہے لیکن پارٹی کو سوچنا ہوگا کہ اگر کمیونسٹ پارٹی لڑائی میں شامل نہیں ہوئی تو ملک کا کیا ہوگا ؟