اردو

urdu

ETV Bharat / city

معمولی بات پر دو فریق کے درمیان تصادم - دو فریق کے درمیان کشیدگی

ریاست بہار کے ضلع گیا کے کرمونی میں دو فریق کے درمیان جمعہ کی رات کو کشیدگی پیدا ہوگئی، اطلاع کے مطابق کئی راونڈ گولیاں بھی چلی ہیں۔

علامتی تصویر

By

Published : Sep 21, 2019, 4:16 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 9:59 AM IST

ضلع گیا کے ہیڈ کواٹر سے قریب 30 کیلو میٹر کے فاصلے پر واقع کرمونی میں دو فرقوں کے درمیان معمولی سی بات پر تصادم ہوگیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں فورس پہنچ کر حالات کو قابوں میں لانے میں لگے ہوئے ہیں، جبکہ کئی افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاع ہے۔

حالات اتنے خراب ہوگئے تھے کہ مگدھ زون کے آئی جی پارس ناتھ سمیت ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ، ایس ایس پی راجیومشرا موقع واردات پر پہنچے اور حالات جا ئزہ لیا، اور حالات کو قابو میں لانے میں لگے ہوئے ہیں۔ ایس ایس پی نے معاملے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کشیدگی کی اصل وجہ کا ابھی پتہ نہیں چلا ہے۔

خبروں کے مطابق ایک دوکان سے سامان لیکر پیسہ نہیں دینے کولیکر تنازع ہوا اور اسی کے بعد معاملے نے طول پکڑ لیا۔ اس دوران پتھراؤ کی بھی خبریں سامنے آئیں۔ دونوں فریق کے سماجی کارکنان حالات کومعمول پر لانے میں لگے ہوئے ہیں۔

تاہم تحریر معاملے کولیکر کشیدگی برقرار ہے۔ ایس ایس پی راجیومشرا نے کہاکہ جوبھی قصوروار ہون گے ان کے خلاف سخت کاروائی ہوگی۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 9:59 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details