شہریت ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے لئے ہفتہ کو آر جے ڈی اور مختلف جماعتوں کے ذریعہ اعلان کردہ بہار بند پر سیکیورٹی کے لئے ضلع الرٹ پر تھا۔
کسی ناخوشگوار واقعے کے امکان کو دیکھتے ہوئے مسافر بسیں نہیں چلیں، جسکی وجہ سے مسافروں کوکافی مشکلات کاسامنہ کرناپڑا۔
ضلع گیا میں بندی کو لیکر اسٹیشن اور بس اسٹینڈوں پر اسکا اثر اچھا خاصارہا۔ بسیں اسٹینڈز میں کھڑی رہیں۔
ٹرینوں سے اتر کر اپنے گھروں کوجانے والے مسافروں کو پیدل ہی سفر کرنا پڑا۔
گیا: شہریت ترمیمی قانون کے خلاف بندی پر مسافروں کو پریشانیاں سکریہ موڑ سے ریلوے اسٹیشن تک مسافر پیدل ہی جانے کومجبور رہے حالانکہ ایمبولنس اورایمرجنسی گاڑیوں کو بندی سے الگ رکھا گیا تھا۔
بہار بند کے حامیوں نے کچھ دیر کے لئے کئی مقامات پرٹرینوں کی آمدورفت کو بھی بند کیا۔ بند کی وجہ سے مقامی ٹرینوں میں پچھلے دنوں کے بنسبت کم بھیڑ تھی۔
ہفتہ کے روز اسٹیشن احاطے میں مسافروں کی آمدورفت کم نظر آئی، اس دوران گیا جنکشن سے جانے والے لوگوں کو پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا اور وہ لمبی مسافت پیدل طے کرنے پر مجبور ہوئے۔
مزید پڑھیں: مالدیپ کے انتخابی انتظامات میں ہندوستان تعاون کرے گا
ایک مسافر نے بتایا کہ وہ دہلی سے مہابودھی ٹرین سے گیا جنکشن پراترے، بندی کی وجہ سے آٹو نہیں چلے جس سے وہ پیدل ہی سفر کرکے اپنے آبائی گھرجارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بندی کی وجہ سے کچھ پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔