اردو

urdu

ETV Bharat / city

جلسہ سیرت النبی میں سنت پر عمل کرنے کی تاکید - عصری تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا

گیا میں جلسہ سیرت النبی سے خطاب کرتے ہوئے علماء نے قرآن و تعلیم کے موضوع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ' زندگی میں کامیابی سیرت النبی پرعمل سے ممکن ہے۔ معاشرے کی برائیوں کو ختم کرنے کے لیے علم کی شمع روشن کرنا ضروری ہے۔

clerk appeal muslim to pursue higher education
clerk appeal muslim to pursue higher education

By

Published : Jan 19, 2021, 10:28 PM IST

بہار کے گیا کے شیرگھاٹی میں واقع سیہولی میں جلسہ سیرت النبی کا انعقاد ہوا جس میں خانقاہ قادریہ امجھر شریف کے سجادہ نشین حضرت مولانا سید اصغر امام قادری بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

مولانا سید اصغر امام قادری نے فضائل قرآن خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ قرآن مقدس کی تلاوت کرتے ہیں، رحمت الہی انہیں اپنے گھیرے میں لے لیتی ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ تلاوت کے لیے دو گنا ثواب ہے۔ انہوں نے مزید اپنے خطاب میں کہا کہ وہ ہر علم جو اسلام کے فروغ اور اس کے تحفظ کے لیے سیکھے جائیں وہ علم نافع ہے۔ '

انہوں نے کہا کہ ہر قوم کے علم کو سیکھنا چاہیے کیونکہ اگر آپ اس علم سے واقف نہیں ہیں تو آپ اسلام کی حقانیت اور مذہب کی باتوں کو ان تک کیسے پہنچائیں گے۔ بلکہ یوں بھی کہا جائے کہ اگر تمام قوموں کا علم آپ کے پاس نہیں ہے تو اسلام پر اٹھنے والے اعتراضات و سوالات کا جواب کیسے دیں گے۔ اگر آپ ہرقوم کی زبان اور انکے علم کو جانتے ہیں تو اس میں عصری تعلیم بھی شامل ہے۔ اس لیے عصری تعلیم پربھی فوکس ہونا چاہیے۔'


مولانا سید احمد قادری نے دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ عصری تعلیم پر زور دیتے ہوئے کہا کہ کیوں نہیں ہمارے بچے عالم حافظ وقاری کے ساتھ ساتھ انجینئر ڈاکٹر آئی اے ایس اور آئی پی ایس اور سائنسدان ہوں۔ کامیاب انجینئر ڈاکٹر اور افسر وہ ہیں جو عالم اور حافظ وقاری بھی ہو۔'

انہوں نے دوران خطاب پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تبارک و تعالی نے آدم علیہ السلام کو اپنا خلیفہ بنانا چاہا تو علم کو معیار بنایا اسی کی بنیاد پر افضلیت حاصل ہوئی۔ آج اگر ہم ذلت ورسوائی سے بچنا چاہتے ہیں تو علم حاصل کریں علم ہی ہمیں ذلت سے بچائے گی اسی کی بنیاد پر ہم ترقی کر سکتے ہیں۔ اس موقع پر مولانا ہاشم رضانے بھی خطاب کیا۔ جلسہ میں بڑی تعداد میں عوام شریک ہوئے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details