عیسیٰ مسیح کی پیدائش کے موقع پر آج بھارت سمیت پوری دنیا میں کرسمس ڈے بڑے جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔
کرسمس ڈے خاص طور عیسائی مذہب کے ماننے والوں کے لیے بڑا اہمیت کا حامل ہے، اس دن عیسائی مذہب کے ماننے والے خصوصی دعا کے ساتھ ساتھ ملن تقریب کا بھی اہتمام کرتے ہیں۔
خاص طور پر بھارت میں بھی اس دن کو بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔
ریاست کرناٹک کے شہر ہبلی کی قدیمی گرجا گھر میں بھی اس دن کا خاص اہتمام کیا گیا ہے، اسی طرح کرناٹک کے یادگیر شہر میں بھی میں کرسمس کا تہوار بڑی عقیدت اور دھوم دھام سے منایا گیا۔
اس موقع پر خاص دعائیں کی گئیں اور کیک کاٹ کر عیسیٰ مسیح کی یوم ولادت منائی گئی۔
اس موقعے پر گرجا کے پاپ ستیہ میترا نے کہا کہ ہم دعا کرتے ہیں کہ ملک میں امن اور شانتی قائم رہے، اور ہر کوئی خوش حال رہے۔
گرجا گھروں کو قمقموں وغباروں اور دیگر خوبصورت سامانوں سے سجایا گیاتھا۔ صبح سے ہی گرجاگھروں میں عقیدت مندوں کی آمد کاسلسلہ جاری ہوگیاتھا جو دیرشب تک چلا۔