بودھیسٹ روایتی دعا کے ساتھ پروگرام کا آغاز ہوا۔اس کے بعد وزیر اعلی نتیش کمار اور ڈپٹی سی ایم سشیل کمار مودی اور دیگر وزرا اور حکام نے شمع روشن کرکے باضابطہ مہوتسو کا افتتاح کیا۔
وزیراعلی نتیش کمار نے 'بودھ مہوتسو 2020' کا افتتاح کیا اس سے قبل ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے وزیراعلی اور سبھی مہمانوں کا استقبال 'جل جیون ہریالی منصوبہ' کے تحت پودہ اور گوتم بدھ کا مجسمہ دیکر کیا۔ اس کے بعد بیرون ملک کے فنکاروں نے اپنے اپنے ملک کے روایتی مومنٹو اور شال دیکر استقبال کیا۔ ڈسٹرک مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ نے استقبالیہ خطاب میں سبھی مہمانوں سمیت موجود شرکاء کا استقبال کرتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔
وزیراعلی نتیش کمار نے 'بودھ مہوتسو 2020' کا افتتاح کیا انہوں نے کہا کہ وزیراعلی نتیش کمار کی ہدایت دی تھی کہ نگما پوجا کے دوران اسکا انعقاد ہو جسکے تحت گزشتہ برس سے اسکی شروعات جنوری ماہ میں کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ وقت کے حساب سے بودھ گیا اور مہابودھی مندر کی ترقی ہوئی ہے، بودھ مہوتسو بھی ہر برس بڑا ہوتا جا رہا ہے۔ بودھ مہوتسو میں بڑی تعداد میں بیرون ملک کے سیاح سمیت مقامی افراد موجود تھے۔ انتظامیہ نے وزیراعلی کے پروگرام کے تحت بھیڑ بڑھانے کے لیے 'جیویکا کی دیدیوں' کو بھی بلایا گیا ہے۔
وزیراعلی نتیش کمار اور سبھی وزرا اور اعلی حکام کے ہاتھوں بودھ گیا اور گوتم بدھ پر مبنی سونیئر کی رسم اجرا کی گئی۔ اس میں کئی قلمکاروں کے آرٹیکل شائع ہوتے ہیں