اردو

urdu

ETV Bharat / city

نتیش کمار کا گیا کا سہ روزہ دورہ 18 سے - گیا کا دورہ کریں وزیر اعلی نتیش کمار

بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار 18دسمبر کو تین روزہ دورے پر گیا آ رہے ہیں اور یہاں وہ تین دن کابینہ کی میٹنگ بھی کریں گے۔ اس دوران وزیراعلیٰ ضلع گیا کے مختلف بلاکوں کا دورہ کرکے جل جیون ہریالی منصوبہ کے تحت ہونے والے کاموں کاجائزہ لیں گے۔

سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے افسران
سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیتے افسران

By

Published : Dec 13, 2019, 3:24 PM IST

ضلع گیا میں وزیر اعلی نتیش کمار کی آمد کو لے کر تیاریاں کی جارہی ہیں، ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمار سنگھ اور ایس ایس پی راجیومشرا نے مختلف بلاکوں میں وزیراعلی کا پروگرام بھی ہونا ہے راجیو مشرا نے ان علاقوں کا ترقیاتی کاموں سمیت حفاظتی بندوبست کاجائزہ لیا۔

گیا: وزیر اعلی نتیش کمار سہ روزہ دورہ 18 دسمبر کو

وزیراعلی نتیش کمار گیا دورے کے دوران بودھ گیا میں قیام کریں گے اور یہیں کابینہ کی میٹنگ ہوگی ۔

وزیراعلی کے تین روزہ دورہ کاشیڈول ابھی نہیں بتایاگیا ہے تاہم ذرائع سے ملی اطلاعات کے مطابق کہاجارہاہے کہ وزیراعلی نتیش کمار گیا کے گاندھی میدان میں جلسہ عام سے بھی خطاب کریں گے اور ساتھ ہی یہاں سے کئی منصوبوں کاافتتاح کریں گے اورسنگ بنیادرکھیں گے۔

ضلع مجسٹریٹ اور ایس ایس پی نے گاندھی میدان پہنچ کر جائزہ لیا ہے، اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیابتایا جا رہا ہے کہ وزیر اعلی نتیش کمار کلکٹریٹ کمشنری سطح کی جائزہ میٹنگ بھی کریں گے جس کی وجہ سے کلکٹریٹ کے رنگ وروغن کا بھی کام تیزی سے کیا جارہاہے۔

ضلع مجسٹریٹ ابھشیک کمارسنگھ نے بتایا کہ 'جل جیون ہریالی' کے تحت ضلع میں وزیراعلی نتیش کمار کادورہ ہورہاہے، گیا کے مانپور ، ڈوبھی، آبگلہ اور مہڑا بلاک کو اسپاٹ بنایا گیا ہے جہاں وزیراعلی جائزہ لیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details