اردو

urdu

ETV Bharat / city

مجاہد آزادی وسابق وزیر کی برسی - ریاست بہار کے ضلع گیا

ریاست بہار کے ضلع گیا کے مجاہدآزادی کی برسی مناتے ہوئے ہفتہ کو انکے مجسمہ پر گلپوشی کرکے خراج عقیدت پیش کی گئی ۔ یہاں ان کے رشتہ دار بھی موجود تھے۔

مجاہدآزادی وسابق وزیر کی منائی گئی برسی

By

Published : Nov 9, 2019, 7:40 PM IST

گیا ضلع پریشد کے پہلے چیئرمین وسابق وزیر شتروہن شرن سنگھ کی برسی ہفتہ کو منائی گئی۔ شتروشرن سنگھ مجاہدآزادی تھے، 1952 میں ضلع پریشد گیا کے وہ پہلے چیئرمین بھی منتخب ہوئے تھے۔ ضلع پریشد آفس میں شتروہن سنگھ کا مجسمہ بھی لگا ہے، جہاں ہر سال برسی مناکر انہیں خراج عقیدت پیش کی جاتی ہے۔

مجاہدآزادی وسابق وزیر کی منائی گئی برسی

مجاہد آزادی شتروہن سنگھ کے پوتا اجے شرن نے کہا کہ وہ اپنے دادا کی زندگی سے متاثر ہیں، انہوں نے ملک میں آزادی کی لڑائی اور آزادی کے بعد ملک و ضلع کی خوشحالی ترقی کی لڑائی لڑی تھی۔ وہ آزادی کی جنگ میں کالاپانی کی سزا بھی کاٹ چکے ہیں۔ انکی برسی گزشتہ چارسالوں سے منائی جارہی ہے۔

مجاہد آزادی شتروہن سنگھ کے گاؤں کے مکھیا جگناتھ شرما نے کہا کہ مجاہدآزادی آنجہانی شتروہن سنگھ غریبوں کے مسیحا تھے۔ انہوں نے اپنے دور میں ہزاروں افراد کو پڑھوایا اور نوکری میں لگوایا جنکے بچے آج ملک کی خدمت میں لگے ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details