اردو

urdu

ETV Bharat / city

دن دہاڑے بدمعاش بم پھینک کر فرار

پولیس نے دوزندہ بم برآمد کیے ہیں اور اسے ڈفیوز کرنے کی کاروائی جاری  ہے۔ پولیس آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالنے میں مصروف ہے۔ بدمعاشوں کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

پولیس کی لا پرواہی سےمجرمانہ واقعات زوروں پر

By

Published : Nov 24, 2019, 5:00 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا میں پولیس کی تساہلی کا فائدہ اٹھاکر بدمعاش کھلے طور پر مجرمانہ واقعات کو انجام دے رہے ہیں۔

پولیس کی لا پرواہی سےمجرمانہ واقعات زوروں پر

گیا میں بدمعاشوں نے دن کے اجالے میں بم پھینک کر خوف کا ما حول پیدا کردیا ہے۔ حالانکہ اس واقعہ میں اب تک کسی طرح کے نقصانات کی اطلاع نہیں ہے ۔

سٹی ڈی ایس پی راج کمار ساہ پولیس دستے کو لے کر علاقے کا معائنہ کر رہے ہیں۔

اطلاع کے مطابق معاملہ زمینی تنازعات سے جڑا ہوا ہے، ایک دکان کو نشانہ بناکر تین بم پھینکے گئے تھے، جس میں ایک بم پھٹا جبکہ دو بم دھماکہ نہیں ہوا۔

پولیس نے پہنچ کر دونوں زندہ بم کواپنے قبضے میں لے لیا اور اسے ڈفیوز کرنے کی کاروائی جاری ہے۔ پولیس آس پاس کے سی سی ٹی وی فوٹیج کھنگالنے میں مصروف ہے۔ بدمعاشوں کی فی الحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

ڈی ایس پی راج کمارساہ نے بتایاکہ اطلاع ملنے کے بعد پولیس معاملے کی تفتیش کررہی ہے۔ جوبم بلاسٹ ہوا ہے اسکے باقیات کو یکجا کیاجارہاہے، زندہ برآمد بم ستلی بم ہے جو ہاتھوں سے تیار کیاجاتاہے۔

مزید پڑھیں: مہاراشٹر سیاسی بحران : سماعت کل تک کے لیے ملتوی

مقامی شخص نے بتایا کہ حملہ اچانک ہوا، وہ گلی میں بدمعاشوں کو فرار ہوتے ہوئے دیکھا ہے۔۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details