اردو

urdu

ETV Bharat / city

'بی جے پی این آرسی کے نام پر سازش کررہی ہے'

بھارتی عوام مورچہ کے قومی صدر جیتن رام مانجھی نے بہار کی بی جے پی اور جے ڈی یو کی مخلوط حکومت پر سخت تنقید کی ہے۔ انھوں نے وزیراعلیٰ نتیش کمار پرسبزباغ دکھاکرعوام کو دھوکہ دینے کا الزام لگایا ہے۔

'بی جے پی این آرسی کے نام پر سازش کررہی ہے'

By

Published : Sep 6, 2019, 10:41 AM IST

Updated : Sep 29, 2019, 3:14 PM IST

ریاست بہار میں ضلع گیا کے گوداوری رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کے دوران جتین رام مانجھی نے وزیراعلیٰ نتیش کمار کے نئے نعرے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ جے ڈی یو میں تلوار اور ڈھال کی صورتحال ہے، جس کی وجہ سے جے ڈی یو کو اپنا نعرہ تبدیل کرنا پڑا۔ انہوں نے کہاکہ جے ڈی یو اور بی جے پی کے رہنماوں کے مابین مارپیٹ تک کی نوبت آجاتی ہے ۔ این ڈی اے میں سب کچھ ٹھیک نہیں ہے ۔کیونکہ یہ دونوں عوام کو دھوکہ دے رہے ہیں اور یہ ایک دوسرے پر الزام تراشی کررہے ہیں۔


این آر سی معاملے پر مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے جیتن رام مانجھی نے کہا کہ بی جے پی این آر سی کے بہانے ایس سی ایس ٹی اور اقلیتوں کو ملک سے نکالنے کی سازش کررہی ہے، انہوں نے کہا غریب ایس سی ایس ٹی اور اقلیتی طبقے کے لوگ صدیوں سے جھونپڑیوں میں رہتے ہیں۔ مگر انکے پاس نہ تو کوئی زمین کے کاغذات ہیں اور نہ ہی کوئی ثبوت ہے لیکن وہ صد فیصد بھارتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ بی جے پی کے مختلف رہنما بہار اور ملک کی دوسری ریاستوں میں این آرسی کرنے کامطالبہ کررہے ہیں، حقیقت یہ ہیکہ حکومت کا یہ اقدام صرف ایک مذہب اور برادری کو ملک بدر کرنے کی سازش ہے۔ جبکہ بی جے پی اور اسکی ذیلی تنظیمیں ملک میں فساد اور ظلم وزیادتی کرناچاہتی ہیں۔

'بی جے پی این آرسی کے نام پر سازش کررہی ہے'


انہوں نے کہاکہ وہ اور انکی پارٹی این آر سی کی ہر سطح پر مخالفت کرے گی۔


اس موقع پر جیتن رام مانجھی نے گیا ضلع انتظامیہ پر فاریسٹ رائٹس ایکٹ کی خلاف ورزی اور جنگل کے علاقے میں رہنے والے لوگوں کو ہراساں کئے جانے کاالزام عائد کیا ہے۔ حال ہی میں، بانکے بازار کے سونداہا میں محکمہ جنگلات کی جانب سے کی گئی کارروائی کو غیر منصفانہ قرار دیا، انھوں نے کہا کہ کئی دہائیوں کے بعد محکمہ جنگلات نے اس زمین کو اپنی جائیداد قرار دے کر گھروں کو منہدم کررہا ہے۔ اور مارپیٹ کرکے مقامی عوام پر ایف آئی آر درج کیاجارہا ہے۔

اس ضمن میں انہوں نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو بھی ایک خط لکھا اور فاریسٹ رائٹس ایکٹ کو نافذ کرنے اور سونداھا کے لوگوں پر درج کی گئی اور ایف آئی آر کو ہٹانے کا مطالبہ کیا۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 3:14 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details