کورونا وباء کی روک تھام کے لئے لاک ڈاون جاری ہے۔ ایسے میں جہاں غریب، بے سہارا اور یومیہ مزدوری کرکے بھوک مٹانے والوں کو کھانے کا مسئلہ درپیش ہے، وہیں لاوارث اور سڑک پر گھومتے جانور بھی بھوکے پیاسے ہیں۔
بودھ گیا میں غیر سرکاری تنظیم جانوروں کے کھانے کا اہتمام کررہی ہے گائے ، بیل ، کتے اور دیگر جانور بھوک کی وجہ سے دم بھی توڑ رہے ہیں۔ تاہم اب بہار کے بودھ گیا کی ایک تنظیم نے جانوروں کو بھی کھانا کھلانے کی ذمہ داری سر لی ہے۔
تنظیم کی جانب سے یومیہ کھانا بنایا جاتا ہے اور گاڑی میں رکھ کر جانوروں کی تلاش میں نکلتے ہیں جہاں جانور نظرآتے ہیں وہیں گاڑی روک کر انہیںکھانا کھلایا جاتا ہے۔
بودھ گیا میں غیر سرکاری تنظیم جانوروں کے کھانے کا اہتمام کررہی ہے حالت یہ ہے کتوں نے کھانا تقسیم کرنے والی گاڑی کو پہچان لیا ہے اور جوں ہی گاڑی پہنچتی ہے وہ گاڑی کے پیچھے دوڑنے لگتے ہیں۔
بودھی ٹری تنظیم کی جانب سے غریب وضروتمند انسانوں تک بھی اشیاء خوردنی پہنچائی جارہی ہے۔ تنظیم کے نمائندہ دھریندر کمار بتاتے ہیں کہ روزانہ پچاس کلو کھانا جانوروں کوکھلایا جارہا ہے۔
ان کا مانناہے کہ لاک ڈان میں جانوروں کی بھی حالت سب سے زیادہ خراب ہے۔ ان تک چارہ نہیں پہنچ پارہے ہے جس کی وجہ سے جانور روزانہ مررہے ہیں۔