اردو

urdu

ETV Bharat / city

گورنر نے پنڈدان کیا - گورنر نے پنڈدان کیا

ریاست بہار کے گورنر فگو چوہان اپنے آباو اجداد کی روح کی شانتی کے لیے ضلع گیا پہنچے اور وہاں ایک مندر میں پنڈدان کیا۔

بہار کے گورنر فگو چوہان اپنے آباو اجداد کے لیے پنڈدان کیا

By

Published : Sep 17, 2019, 2:01 PM IST

Updated : Sep 30, 2019, 10:47 PM IST

اطلاع کے مطابق گورنر فگو چوہان آج گیا پہنچے۔ یہاں انہوں نے وشنوپد مندر کے احاطے میں پنڈدان ادا کیا اور پوجا کی۔

بہار کے گورنر فگو چوہان اپنے آباو اجداد کے لیے پنڈدان کیا

گورنر ہیلی کاپٹر کے ذریعے پٹنہ سے گیا بین الاقوامی ہوائی اڈے پر پہنچے تھے۔ یہاں سے وہ سڑک کے راستے وشنوپد مندر پہنچے۔

گورنر کی آمد کے لیے سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔

ضلع مجسٹریٹ ابھیشیک سنگھ، ایس ایس پی راجیو مشرا اور تمام افسران مندر کے احاطے میں موجود تھے۔

اس دوران پنڈت امرناتھ ڈھولکیا نے بتایا کہ فگو چوہان اعظم گڑھ کے رہنے والے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پنڈدان کی رسومات آچاریہ کے ذریعہ کی جارہی ہیں۔ اس کے بعد وہ پٹنہ واپس چلے جائیں گے۔

Last Updated : Sep 30, 2019, 10:47 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details