وزیر اعلیٰ نتیش کمار کی آج گیا آمد ہے۔ یہاں وہ گنگا واٹر لفٹ پروجیکٹ فار ڈرنکنگ واٹر فیز۔1(gnaga water lift project for drinking water phase 1) کا جائزہ لیں گے۔
اس منصوبے کے تحت گنگا ندی سے راجگیر نالندہ ہوتے ہوئے پائپ لائن کے ذریعے پانی لاکر گیا کے مانپور آبگلہ میں اسٹاک کیا جائے گا اور پھر یہاں سے اس پانی کو فلٹر کرکے گیا اور بودھ گیا میں سپلائی کی جائے گی۔
یہ پروجکٹ کل 2836 کروڈ کی لاگت سے تعمیر ہوگا اور مارچ 2022 تک بن کر تیار ہوگا۔ بتایا جا رہا ہے کہ 60 فیصد کام ہو گیا ہے۔