بہار کے ضلع گیا میں 70 مراکز پر بہار بورڈ کا سالانہ میٹرک امتحان آج سے شروع ہوگیا ہے۔ جس میں 82767 طلبہ و طالبات شریک ہوں گے۔ امتحان مرکز پر مجسٹریٹ اور پولیس افسران و جوانوں کی تعیناتی ہوگی۔ پرامن ماحول میں نقل سے پاک امتحان کرانے کا انتظامیہ نے دعویٰ کیا ہے Annual Class 10th Exam in Bihar۔
ضلع گیا میں آج سترہ فروری سے 24 فروری تک نقل سے پاک اور پر امن ماحول میں امتحان کرانے کو لیکر سول و پولیس انتظامیہ سطح پر چاک چوبند تیاری کی گئی ہیں۔ اس برس 2022 میں میٹرک امتحان میں کل 82 ہزار 767 طلباء و طالبات شریک ہوں گے۔ اس میں 42 ہزار 911 لڑکے اور 39 ہزار 844 لڑکیاں شامل ہوں گی۔ اس مرتبہ بھی میٹرک امتحان کے لیے سب ڈویژن سطح پر مرکز بنائے گئے ہیں جن میں سب سے زیادہ صدر سب ڈویژن میں 51 مرکز ہیں جبکہ شیرگھاٹی سب ڈویژن میں 9 ٹکاری میں 6 نیم چک بتھانی میں 4 امتحان مرکز بنائے گئے ہیں۔
صبح 8:30 بجے سے ہی صدر سب ڈویژن کے امتحان مراکز پر امتحان دہندگان کے پہنچنے کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا، مرکز کے باہر ہجوم کو کنٹرول کرنے کے لیے پولیس کی اضافی تعیناتی کی گئی ہے۔ سبھی سینٹر کے باہر دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور 200 میٹر کے دائرے میں ہجوم رہنے کی اجازت نہیں ہے Administration ready to conduct matriculation examination in a peaceful environment in Gaya۔
مزید پڑھیں:
شہر کے مرزا غالب کالج، ہادی ہاشمی ہائی اسکول، انوگرہ میموریل کالج کے باہر طلبہ کے گارجین کی بڑی بھیڑ تھی۔ پہلی نشست کا امتحان دس بجے شروع ہونا ہے تاہم سینٹر پر 9:20 سے 9:30 تک پہنچنے کی اجازت تھی۔ آج دو نشستوں میں امتحان ہوگا۔