ایک ہفتہ قبل بارش نہ ہونے کی وجہ سے کسانوں کے چہروں پر مایوسی چھائی ہوئی تھی اور ضلع کے متعدد بلاک میں دھان کی روپنی نہ کے برابر ہوئی تھی۔ جن مقامات پر دھان کی فصل لگائی بھی گئی تھی وہ خشک اور پیلی پڑ رہی تھی اور فصل والے کھیتوں میں دراڑیں آنی شروع ہو گئی تھیں ۔
کسان اور دیگر تنظیموں کی جانب سے مطالبہ کیا جارہا تھا کہ ضلع کو خشک زدہ اعلان کیا جائے۔لیکن بہار کے دوسرے اضلاع سمیت گیا میں بھی مسلسل بارش سے دھان کی فصل کو کافی فائدہ پہنچا ہے۔
دھان کے پودوں سے پیلاپن ختم ہوگیا ہے ، کھیتوں میں دھان کی فصل لہلہارہی ہے کسانوں کے چہروں پر خوشی اس بات کی ہے کہ کم ازکم جتنی روپنی ہوئی ہے اتنی فصل کو تو فائدہ پہنچا ہے ، حالانکہ پانچ دنوں سے ہوئی بارش کی وجہ سے ارہر ، دلہن وغیرہ سمیت کئی ہری سبزیوں کو نقصان بھی پہنچا ہے ۔جس کو لیکر کسان فکر مند بھی ہیں۔
کسان سنتوش کمار مسلسل بارش کی وجہ سے خوش ہیں کہ ایک ہفتے قبل تک ان کی دھان کی فصل خشک اور پیلی پڑرہی تھی لیکن بارش سے دھان کی فصل کو فائدہ پہنچا ہے ، اب امید جاگی ہے کہ دھان کی پیدوار ہوجائے گی۔