ریاست بہار کے ضلع گیا میں ڈوبھی پولیس ٹیم پر حملہ ہونے کی وجہ سے چوکیدار بھولا یادو، ڈرائیور حوالدار پارس پرساد اور ہوم گارڈ سریندر پرساد شدید طور سے زخمی ہوگئے اور اسکے علاوہ متعدد پولیس اہلکاروں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔
تمام زخمیوں کو پرائمری ہیلتھ سنٹر ڈوبھی میں علاج کرایا گیا ہے۔ مجرم منا موقع سے پولیس کو چکمہ دیکر فرار ہوگیا۔ مجرموں کے اس واقعے میں پولیس کی ایک گاڑی کو بھی نقصان پہنچا گیا ہے۔
موصولہ اطلاع کے مطابق ڈوبھی پولیس آفیسر راہل رنجن اپنی ٹیم فورس کے ساتھ دو گاڑیوں سے جمونیا گاؤں ملزم منا پاسوان کو گرفتار کرنے کے لیے پہنچے تھے۔
پولیس کے مطابق منا پاسوان کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا لیکن ملزم منا اور اس کے بدمعاشوں رشتہ داروں کے پولیس پر اینٹ اور پتھر سے حملہ کرنے لگے جس کی وجہ سے پولیس اپنے دفاع کے لیے پیچھے ہٹی تو منا پولیس کی گرفت سے فرار ہوگیا۔
منا پاسوان اپنے گروپ کے ساتھیوں کے ساتھ چچازاد بھائی دھرمیندر پاسوان کے تلک پروگرام میں شامل ہونے آیا تھا، اس پروگرام میں منا کے رشتے دار بھی شامل تھے۔
ایس ایس پی راجیو مشرا نے کہا کہ پولیس فرار مجرم کی گرفتاری کے لیے چھاپہ مار رہی ہے۔ پولیس پر حملے میں جوبھی شامل تھے سب کی پہچان کی گئی ہے۔ انکے خلاف بھی تھانے میں ایف آئی آردرج کی گئی ہے۔