اردو

urdu

ETV Bharat / city

شراب ضبط کرنے پہنچی پولیس پر حملہ - ریاست بہار میں شراب کو فروخت کرنے پر امتناع عائد ہے

بہار کے گیا میں چھاپے ماری کے دوران پولیس پارٹی پرحملہ ہواہے۔ حملے میں کسی پولیس جوان کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

attack-on-bihar-police-by-locals
شراب ضبط کرنے پہنچی پولیس پر حملہ

By

Published : Feb 26, 2020, 12:08 AM IST

Updated : Mar 2, 2020, 2:35 PM IST

بہار کے گیا میں چھاپے ماری کے دوران پولیس پارٹی پرحملہ ہواہے۔ حملے میں کسی پولیس جوان کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

شراب سمگلر کوپولیس گرفتار کرنےگئی تھی تاہم مقامی افراد کے حملے کی وجہ سے پولیس کو خالی ہاتھ لوٹناپڑا۔

ریاست بہار میں واقع ضلع گیا کے ٹکاری کے گنگا ساگر گاؤں میں چھاپہ ماری کرنے گئی پولیس پرحملہ ہواہے، پولیس شراب ضبط کرنے اور اس کو فروخت کرنے والے افراد کو پکڑنے گئی تھی ، بتایا گیا کہ چھاپہ ماری کے دوران پولیس فورس پر حملہ کیا گیا۔ پولیس پر لاٹھیوں اور ڈنڈوں اور اینٹوں سے حملہ کیا گیاہے۔ جس کے بعد پولیس کوخالی ہاتھ واپس لوٹنا پڑا ۔

ٹکاری تھانہ انچارج رام لکھن پنڈت نے بتایا کہ گنگاسر گاؤں کے موہن مانجھی کے گھر پر چھاپے ماری کے لئے پولیس پہنچی تھی ۔ پولیس کے پہنچتے ہی موہن اور اس کے اہل خانہ اور بڑی تعداد میں مقامی افراد جمع ہوئے اور پولیس پرحملہ کردیا ۔ اس معاملے میں ایس آئی دینناتھ داس کے ذریعے سرکاری کام میں رکاوٹ ڈالنے کے بیان پر موہن مانجھی سمیت کئی افراد کے خلاف ٹکاری تھانہ میں ایف آئی آر درج کرائی گئی ہے۔

پولیس کے مطابق موہن کو شراب کے کاروبار میں دو بار اور ایک بار حملہ کرنے کے معاملے میں جیل بھیجاگیا تھا۔

پولیس پرحملے کے بعد علاقے میں خوف کاماحول ہے، اطلاع کے مطابق ایف آئی آردرج کرکے پولیس کاروائی کی تیاری کررہی ہے۔

واضح رہے کہ ریاست بہار میں شراب کو فروخت کرنے پر امتناع عائد ہے۔ مگر کئی بار غیر قانونی طور پر شراب کو فروخت کرنے کی اطلاع پر پولیس کاروائی کی ہے۔

Last Updated : Mar 2, 2020, 2:35 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details