اردو

urdu

ETV Bharat / city

گیا میں بڑھتےمجرمانہ واقعات پر حکومت خاموش کیوں؟ - bihar government silent

ریاست بہار کے ضلع گیا میں اے آئی ایس ایف نے بڑھتے مجرمانہ واقعات کے احتجاج میں یک روزہ مظاہرہ کیا اور پولیس وانتظامیہ سے مجرموں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔

گیا میں بڑھتےمجرمانہ واقعات پر حکومت خاموش کیوں؟

By

Published : Sep 22, 2019, 11:28 AM IST

Updated : Oct 1, 2019, 1:33 PM IST

گیا میں مسلسل بڑھتے مجرمانہ واقعات کولیکر آل انڈیااسٹوڈنٹس فیڈریشن نے ہفتہ کویک روزہ دھرنا دیکر انتظامیہ کے تئیں ناراضگی ظاہر کی۔

مظاہرہ کررہے اے آئی ایس ایف کے طلباء نے حکومت وانتظامیہ کے خلاف نعرے بازی کی، اور مطالبہ کیا کہ ضلع میں جنسی زیادتی، قتل، ڈاکہ زنی جیسے واقعات کوانجام دینے والے مجرموں کی جلد گرفتاری ہو، کیوںکہ حالیہ دنوں میں مجرمانہ واقعات مسلسل بڑھے ہیں۔

گیا میں بڑھتےمجرمانہ واقعات پر حکومت خاموش کیوں؟

آل انڈیا اسٹوڈنٹ فیڈریشن کے ریاستی سکریٹری کمار جتیندر نے کہا کہ، گیا میں مسلسل جرائم بڑھ رہے ہیں لیکن پولیس کی جانب سے کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔جبکہ کچھ دن قبل پیش آنے والے ایک واقعات جس میں ایک کم سن بچی کے ساتھ اجتماعی عصمت دری کے معاملے کے ملزم کو بھی اب تک نہیں پکڑا گیا ہے۔

اس معاملے کولیکر گذشتہ روز اے آئی ایس ایف گیا کے گاندھی میدان سے کلکٹریٹ تک احتجاجی مارچ بھی نکالا گیا تھا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر انتظامیہ ایک ہفتہ کے اندر ملزموں کو نہیں پکڑتی ہے تو پھر گیا میں بڑے پیمانہ پراحتجاج کیاجائیگا، ورنہ حکومت اس معاملے پر سخت کاروائی کر کے ملزموں کو گرفتار کرے ۔

Last Updated : Oct 1, 2019, 1:33 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details