بہار کی لٹی اور چوکھا کے مرید وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ساتھ پوری دنیا ہے لیکن صرف لٹی چوکھا کیوں؟ باڑھ اور مینر کے لڈو، سیلاؤ کا کھاجہ اور ایسی بہت سی روایتی مٹھائیاں جو آپ کھا کر یقیناً کہیں گے۔۔۔ واہ کیا ذائقہ ہے۔۔۔۔۔
بہار کی لٹی کے بعد تلکٹ ہوا مقبول ان دنوں گیا کی گلیوں میں خوشبو پھیلی ہوئی ہے۔ یہ خوشبو لوگوں کو پوس کی شدید ترین سردی کے دوران رضائی سے نکال کر دکان پر لے آتی ہے اور یہ خوشبو ہے مشہور تلکٹ کی۔
گیا کا رمنا روڈ تلکٹ کے ذائقے کے لئے ہی مشہور ہے۔ جیسے ہی آپ اس گلی میں قدم رکھیں گے چاروں جانب سے کانوں میں تلکٹ کوٹنے کی آواز گونجنے لگے گی۔ جب تل کو گرم کڑاہی میں بھونا جاتا ہے تو اس کی خوشبو پوری فضا میں پھیل جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ لوگ شدید سردی میں بھی تلکٹ خریدنے یہاں پہنچ جاتے ہیں۔
گیا کے تلکٹ کی خصوصیت ہے کہ یہ بہت خاستہ ہوتا ہے۔ یہاں کے تلکٹ کو دیکھنے کے بعد منھ میں پانی آنا لازمی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہاں کے تلکٹ کی ڈیمانڈ سب سے زیادہ ہوتی ہے۔ خصوصی طور پر کھوئے سے تیار تلکٹ کا ذائقہ آپ کو یہاں کا فین بنا دے گا۔
عام طور پر گیا میں پورے سال تلکٹ دستیاب ہوتا ہے لیکن دسمبر سے فروری تک یہ سب سے زیادہ فروخت ہوتا ہے، یہاں سے ریاست ہی نہیں بلکہ پورے ملک اور بیرون ملک بھی تلکٹ جاتا ہے۔
گیا میں تلکٹ تیار کرنے کا طریقہ کئی سو سال پرانا ہے۔ رمنا روڈ کے گوپی ساؤ کو تلکٹ بنانے کے لئے یاد کیا جاتا ہے۔ گوپی ساؤ کے بعد ان کے بیٹے اور پھر ان کے بیٹے اس طرح ان کی اولاد آج بھی اس کاروبار سے وابستہ ہے۔ گیا شہر میں اس وقت 200 سے زائد تلکٹ کی دکانیں ہیں اور 5 ہزار کنبے کے تقریباً 20 ہزار افراد اس کاروبار سے بالواسطہ اور بلاواسطہ جڑے ہوئے ہیں۔
ایک اندازے کے مطابق گیا شہر میں روزانہ 50 کوئنٹل یا تقریباً 2 کروڑ کا تلکٹ فروخت ہوتا ہے اور اس کا کاروبار گیا کے باہر کے علاقے میں بھی بڑے پیمانے پر ہوتا ہے۔ روایتی طریقے سے تلکٹ بنانے میں کافی وقت اور محنت لگتی ہے۔
گیا میں مختلف قسم کے تلکٹ دستیاب ہیں، وہیں اس سال بازار میں شوگر فری تلکٹ بھی بڑے پیمانے پر فروخت ہو رہا ہے۔
گیا میں پورے سال تلکٹ دستیاب گیا میں تلکٹ کا کاروبار سیکڑوں سال پرانا ہے لیکن بدلتے وقت کے ساتھ یہاں کے کاروبار بھی جدید ہوتے جارہے ہیں۔ بہت سے دکاندار آن لائن تلکٹ کی بکنگ کر پارسل کے ذریعہ پٹنہ، رانچی، دہلی، کولکتہ اور حیدرآباد سمیت متعدد شہروں میں بھیج رہے ہیں۔ زومیٹو جیسی آن لائن کمپنی کے ساتھ قرار کر بھی تلکٹ فروخت کیا جا رہا ہے۔