ریاست بہار کے ضلع گیا کے رام پورتھانہ علاقے میں غیر قانونی قبضے کے خلاف کاروائی کی جا رہی ہے۔
محکمہ جنگلات کی ٹیم نے غیر قانونی قبضہ کرکے بنائے گیے مکانات اور دیگر ڈھانچوں کو منہدم کرادیا ہے۔
گیا: غیر قانونی قبضے کے خلاف کاروائی کی جاری ضلع گیا میں محکمہ جنگلات نے تجاوزات کے خلاف آپریشن چلاکر نصف درجن مکانوں کو منہدم کرایا ہے، گزشتہ دس برسوں سے محکمہ جنگلات کی زمین پر غیرقانونی طور پرقبضہ کرکے مکانات کی تعمیر کی گئی تھی۔
تجاوزات کرنے والوں کے خلاف شنوائی کرکے غیرقانونی قبضے کو چھوڑنے کی ہدایت دی گئی تھی تاہم تجاوزات نہیں ہٹائے گئے جسکے تحت محکمہ جنگلات نے بڑی کاروائی کیاہے۔
ڈی ایف او ابھشیک کمار نے کہاکہ محکمہ جنگلات کی زمین پر گزشتہ کئی برسوں سے کچھ لوگوں کے ذریعے غیرقانونی قبضے کئے گئے تھے، محکمہ کی جانب سے کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آردرج کی گئی تھی۔
مزید پڑھیں: طلبا پر الزام عائد کرنا کیا انصاف ہوگا؟
اس ضمن میں کاغذات کی جانچ اور شنوائی بھی ہوئی، غیرقانونی قبضہ جمانے والوں کو نوٹس بھی دی گئی۔گزشتہ دنوں زبانی ہدایت جاری کرتے ہوئے قبضے ہٹانے کو کہاگیاتھا تاہم تجاوزات نہیں ہٹے جسکے تحت کاروائی کرتے ہوئے غیرقانونی ڈھانچوں کومنہدم کیاگیا ہے۔