بہار میں ضلع گیا کے وشنوپد تھانہ علاقے میں مجرموں نے ایک نوجوان کا گلا گھونٹ کر قتل کردیا۔
پولیس ذرائع نے بدھ کو یہاں بتایا کہ جنوبی دروازہ محلہ کا رہنے والا سونو کمار گپتا (26) منگل کی رات کسی کام کے سلسلے میں سیوا دل محلہ گیا ہوا تھا۔

اس دوران مجرموں نے اس کاقتل کردیا۔ سونو فاسٹ فوڈ کی دوکان چلاتا تھا۔
ذرائع کے مطابق فوری طور پر قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے انوگرہ نارائن مگدھ میڈیکل کالج اسپتال (اے این ایم سی ایچ) بھیج دیا۔ معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔
یو این آئی