اردو

urdu

ETV Bharat / city

تلنگانہ سے بارہ سو مزدوروں پر مشتمل ٹرین گیا اسٹیشن پہنچی - تمام مزدوروں کی اسکریننگ کی جارہی ہے

تلنگانہ سے 1200 مہاجر مزدور خصوصی ٹرین سے گیا ریلوے اسٹیشن پر پہنچے۔ ریلوے اسٹیشن پر سبھی مزدوروں کی اسکریننگ کی گئی اور اسکے بعد بسوں سے انہیں نزدیکی قرنطینہ مرکز بھیجا گیا۔

A train carrying 1,200 laborers from Telangana reached Gaya station
تلنگانہ سے بارہ سو مزدوروں پر مشتمل ٹرین گیا اسٹیشن پہنچی

By

Published : May 7, 2020, 10:50 PM IST

لاک ڈاؤن کی وجہ سے دوسری ریاستوں میں پھنسے ہوئے بہاری مزدوروں کو لیکر آج خصوصی مزدور ٹرین کی گیا ریلوے اسٹیشن پر آمد ہوئی ہے۔ تلنگانہ سے 1200 مزدوروں پر مشتمل خصوصی ٹرین آج صبح گیا ریلوے اسٹیشن پہنچ چکی ہے۔ تمام مزدوروں کو ریلوے اسٹیشن پر ایک ایک کرکے اتارا گیا، اسکے بعد میڈیکل کی ٹیموں نے ان کی صحت کی جانچ کی ہے۔ اس کے بعد انہیں بسوں کے ذریعے انکے اپنے اپنے ضلع کو روانہ کردیا گیا ہے۔

ویڈیو

حیدرآباد سے آئے مزدوروں میں شامل ذیشان انصاری نے بتایا کہ 'وہ ایک دوکان میں کام کرتے تھے۔ لاک ڈاؤن کے باعث فیکٹری اور دکانیں بند ہوگئیں۔ کھانے پینے کی پریشانی تقریبا 1 مہینے سے پیدا تھی۔ بڑی مشکل سے وقت گزر رہا تھا۔ کبھی کبھار مقامی انتظامیہ کھانا فراہم کرتی تھی۔ بہت دنوں سے گھر آنا چاہتے تھے۔ اس دوران مقامی پولیس کے ذریعہ اطلاع ملی کہ بہار کے گیا کیلئے خصوصی ٹرین جانے والی ہے۔ جس کے بعد آج خصوصی ٹرین سے گیا پہنچے ہیں۔ گھر واپس آکر بہت خوشی ہوئی۔وہیں اس ٹرین سے کچھ طلباء بھی پہنچے جو تلنگانہ پڑھتے تھے'۔ شاہجہاں نامی طالب علم نے بتایا کہ 'لاک ڈاون کی وجہ سے پریشانی ہوگئی تھی ، انکا کنبہ مالی طور سے کمزور ہے، اسلئے وہ گھر سے بھی مدد نہیں لے سکتے تھے۔ مجبوری میں وہ واپس آئے۔

مزدوروں کی اسکریننگ کی گئی

واضح ہو کہ خصوصی ٹرین تقریبا 12 سو مزدوروں کے ساتھ گیا پہنچ گئی ہے۔ اس میں گیا، اورنگ آباد ، نوادہ ، جہان آباد ، ارول ، کیمور ، بکسر ، روہتاس ، بھوجپور سمیت متعدد اضلاع کے مزدور ہیں۔

گیا پہنچے مزدور

تمام مزدوروں کی اسکریننگ کی جارہی ہے۔ تفتیش کے بعد بس کو ان کے ضلعی ہیڈ کوارٹر روانہ کیا جائے گا۔ جہاں وہ قرنطینہ کیے جائیں گے۔ ریلوے اسٹیشن پر وسیع پیمانے پر تیاریاں کی گئیں ہیں۔ آر پی ایف ، جی آر پی کے علاوہ محکمہ صحت کے لوگوں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details