اس کے علاوہ ضلع نوادہ سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے، یہ خاتون گیا کے انوگرہ نارائن اسپتال میں زیر علاج تھی، حالانکہ اس سے قبل خاتون کی رپورٹ مثبت آئی تھی، نوڈل افسر نے کہا کہ خاتون کا پھر سے ٹسٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ ریاست بہار میں کورونا مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، دیررات تک کورونا مریضوں کی مجموعی تعداد 879 ہوگئی ہے، منگل کو کورونا کے سب سے زیادہ 130 کیسز سامنے آئے تھے۔
محکمہ صحت کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دیر رات 49 مزید مثبت کیسز سامنے آئے ہیں، جہان آبادضلع سے 16 جبکہ پٹنہ میں 11 کیسز تصدیق ہوئی ہے، دارلحکومت پٹنہ میں کورونا مثبت مریضوں کی مجموعی تعداد 90 تک جا پہونچی ہے۔