اردو

urdu

ETV Bharat / city

بچی کے ساتھ جنسی زیادتی، ملزم گرفتار - بارہ سالہ معصوم بچی

ریاست بہار کے ضلع گیا میں رشتوں کو شرمسار کر دینے والا ایک واقعہ پیش آیا ہے۔ بارہ برس کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کے الزام میں ماموں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔

ماماں نے سگی بھانجی کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

By

Published : Sep 8, 2019, 11:12 PM IST

Updated : Sep 29, 2019, 10:36 PM IST

ریاست بہار کے ضلع گیا کے گرواتھانہ حلقے میں بارہ برس کی بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کا معا ملہ سامنےآیا ہے۔

اطلاع کے بعد پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرلیا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ بچی رفع حاجت کے لیے باہرگئی تھی جسے تنہا پا کر سگے ماموں نے اپنی ہوس کا شکار بنایا۔

ماماں نے سگی بھانجی کے ساتھ کیا گھناؤنا کام

معاملے کے متعلق تھانہ خاتون انچارج روی رنجنہ کماری نے بتایا کہ 'یہ معا ملہ ضلع کے گروا پولیس تھانہ علاقے میں پیش آیا ہے۔ جہاں ایک 12 سالہ بچی کو اس کے اپنے ماموں نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا ہے، پولیس نے متاثرہ بچی کے ماموں کو گرفتار کرلیا ہے۔'

خاتون انچارج نے بتایا کہ 'ماموں اپنی بھانجی کو کئی مہینوں سے ہوس کا شکار بنا رہا تھا۔ پہلی بار جنسی زیادتی اس وقت کی گئی تھی جب بچی رفع حاجت کے لیے گھرسے باہر نکلی تھی۔ ملزم ماموں نے بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کرنے کے بعد اس کو جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔'

گھر والوں کو اس بات کا پتہ تب چلا جب بچی جنسی زیادتی کی وجہ سے حمل سے ہوگئی تھی،اور خوف کی وجہ سے لڑکی اپنے گھر والوں کو کچھ نہ کہ سکی تھی۔

اچانک بچی کی طبیعت خراب ہونے کی وجہ سے ڈاکٹروں نے اس بات کی نشاندہی کی کہ بچی حمل سے ہے۔

گھر والوں کے پوچھنے پر، لڑکی نے بتایا کہ اس کے ماموں نے اس کے ساتھ یہ گھناؤنا کام کیا ہے۔

گھر والوں نے خاتون پولیس سے اس کی شکایت درج کرائی ہے۔

بچی کے بیان پر تھانے میں مقدمہ درج کرنے کے بعد ملزم ماموں کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا گیا ہے۔

Last Updated : Sep 29, 2019, 10:36 PM IST

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details