اردو

urdu

ETV Bharat / city

گجرات بورڈ امتحانات: دسویں اور بارہویں کے امتحانات ملتوی - گجرات بورڈ امتحانات

گجرات میں کورونا وائرس کی تشویشناک صورت حال کو دیکھتے ہوئے ریاستی حکومت نے 10ویں اور 12ویں کے امتحانات کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور 15مئی کو ریاست کی صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد نئی تاریخوں کا اعلان کیا جائے گا۔

gujarat 10th and 12th board exams postponed
گجرات بورڈ امتحانات: دسویں اور بارہویں کے امتحانات ملتوی

By

Published : Apr 15, 2021, 10:41 PM IST

گجرات حکومت نے 10ویں اور 12ویں کے بورڈ کے امتحان سے متعلق ایک اہم فیصلہ لیتے ہوئے 10مئی سے شروع ہونے والے بورڈ کے امتحانات کو ملتوی کر دیا ہے۔

حکومت 15مئی کو صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد نئی تاریخوں کا اعلان کرے گی اور نئی تاریخوں کے اعلان کے بعد طلبا کو کم از کم 15 دن کے تیاری کا موقع بھی دے گی۔

دراصل گجرات میں کورونا وائرس کے سبب حالات تشویشناک ہوتے جا رہے ہیں، ایسے میں ریاستی حکومت نے کورونا وائرس کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے کے 10ویں اور 12ویں بورڈ کے امتحانات ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

بورڈ کے یہ امتحانات 10 سے 25 مئی کے درماین میں منعقد ہونے والے تھے، اس تعلق سے ریاستی حکومت نے کہا کہ بورڈ کے امتحانات کی نئی تاریخوں کا اعلان کورونا وائرس کی صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد 15 مئی کو کیا جائے گا۔

گجرات حکومت نے یہ بھی فیصلہ کیا کہ طلبا کو امتحانات کی تیاری کرنے کے لیے کم از کم پندرہ دن کا وقت دیا جائے گا، اس کے علاوہ گجرات حکومت نے کورونا وائرس کی خطرناک صورت حال کو دیکھتے ہوئے 1 سے 9 اور 11 کے طلبا کو بغیر امتحان کے پرموشن دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

اس کے علاوہ طلبا کی صحت کے مفاد میں ایک اور فیصلہ لیا گیا ہے، جس میں جماعت 1 سے 12 تک براہ راست تعلیم یعنی کلاس روم کی تعلیم 10 مئی تک بند رہے گی یا جب تک ریاستی حکومت کا دوسرا حکم نامہ جاری نہ ہو تب تک بند رکھی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details