گجرات کے نائب وزیر اعلی نتن پٹیل نے کہا کہ گجرات میں اب تک کورونا وائرس کے تیرہ مثبت معاملے سامنے آئے ہیں۔ وزیر اعلیٰ نیتن پٹیل پریس کانفرنس کو خطاب کر رہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ ان تیرہ میں سے بارہ لوگ حال ہی کے دنوں میں بیرون ممالک سے واپس لوٹےتھے۔
گجرات میں کورونا متاثروں کی تعداد ہوئی تیرہ عوام کو یقین دہانی کراتے ہوئے نائب وزیر اعلیٰ نے کہا کہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ریاستی حکومت پوری طرح تیار ہے اور ہر سطح پر تیاریاں کی جا رہی ہیں۔ اس لیے لوگوں کو گھبرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
انہوں نے کہا کہ بائیس مارچ کو نافذ کئے جانے والے ''عوامی کرفیو'' پر لوگ پوری طرح عمل کریں ۔
واضح ہو کہ گجرات کے وزیراعلیٰ وجے روپانی نے آج احمدآباد سیول اسپتال کا جائزہ لیا۔ اس دوران ان کے ساتھ وزیر داخلہ پردیپ سنگھ جاڑیجا بھی موجود تھے۔