اترپردیش میں ضلع باندہ میں تِندواری علاقے میں اتوار کو کورونا وائرس سے صحتیاب ہو کر پولیس کے ساتھ گاؤں پہنچے نوجوان کو لوگوں نے گاؤں میں رکھنے سے منع کرتے ہوئے اسے واپس لوٹا دیا۔
پولیس ذرائع نے یہاں بتایا کہ ماچا گاؤں کا باشندہ ایک نوجوان ممبئی سے پیدل چل کر دیگر افراد کے ساتھ اپنے گاؤں آیا۔ دیہی لوگوں کی اطلاع پر اسے قرنطین کرواکر اس کا ٹیسٹ کروایا گیا۔ وہ کورونا متاثر پایا گیا۔ اسے گورنمنٹ میڈیکل کالج میں داخل کیا گیا جہاں اس کا علاج ہوا۔
بعد ازاں اس کی مسلسل دوسری اور تیسری ٹیسٹ رپورٹ نیگیٹیو ملنے کے بعد اسے کچھ دن تک میڈیکل کالج میں روکا گیا۔ پوری طرح صحتیاب ہو جانے کے بعد اسے اسپتال سے چھٹی دے دی گئی۔
انہوں نے بتایا کہ میڈیکل کالج سے ڈسچارج ہونے کے بعد اتوار کو پولیس اسے ماچا گاؤں لے کر پہنچی۔ جہاں دیہی افراد نے اسے گاؤں میں رکھنے سے منع کر دیا۔ بے بس ہو کر پولیس اسے باندہ واپس لے آئی۔
گورنمنٹ میڈیکل کالج کے ڈاکٹر مکیش یادو نے بتایا کہ نواجوان کے ڈسچارج ہونے کی اطلاع انتظامی اور صحت افسران کو بھیجی چکی ہے۔ اس لیے اسے اب کسی دوسرے کورنٹین سینٹر میں ہی رکھا جائے گا۔