نئی دہلی: دہلی کے نریلا پولیس نے محض 12 گھنٹے کے اندر بہیمانہ طریقے سے کیے گئے قتل کا خلاصہ کیا ہے۔ شک کی بنیاد پر پولیس نے مقتول کے بہنوئی کو گرفتار کر پوچھ تاچھ کی تو اس نے اپنا گناہ قبول کر لیا۔ پولیس نے معاملے کو سلجھانے کے لئے سو سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمرے کی جانچ کی۔
دارالحکومت دہلی کے نریلا کے صنعتی علاقے میں بہنوئی نے ہی برادر نسبتی کی بے رحمی سے قتل کیا، اس کے بعد پولیس تفتیش کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ جس کا نام وکاس ہے انہوں نے اپنے سالے راہل کو اسی کے گھر میں بہیمانہ طریقے سے قتل کر دیا۔ اس کے بعد اس نے پولیس کو کال کیا۔
واردات کے بعد پولیس نے نریلا تھانے کی پانچ ٹیم تشکیل، آس پاس کے لوگوں اور رشتے داروں سے پوچھ تاچھ، جس سے پولیس کو کوئی ثبوت حاصل نہیں ملا۔ ساتھ ہی پولیس نے علاقے کے 100 سے زیادہ سی سی ٹی وی کیمروں کی جانچ کی، اس کے باجود بھی کوئی سراغ نہیں لگا۔
مزید پڑھیں: دہلی: قتل اور عصمت دری کی شکار خاتون کیلئے انصاف کا مطالبہ، کنیڈل مارچ