اردو

urdu

ETV Bharat / city

فریدآباد قتل معاملہ: دونوں ملزمین گرفتار - بلبھ گڑھ میں طالبہ کے سرے عام قتل

فریدآباد کے بلبھ گڑھ میں طالبہ کے سرے عام قتل کے دونوں ملزمین کو پولیس نے گرفتار کرکے انھیں پانچ دن کے ریمانڈ پر لے لیا ہے، مقتول لڑکی کے والد نے کہا کہ اس سے قبل بھی ان نوجوانوں نے لڑکی کو ہراساں کیا تھا، جس کی رپورٹ تھانے میں درج کروائی تھی لیکن اس پر کوئی کاروائی نہ ہونے کی وجہ سے ملزم نے انکی بیٹی کی جان لے لی۔

faridabad girl student murder accused arrested
فریدآباد قتل معاملہ: دونوں ملزمین گرفتار

By

Published : Oct 27, 2020, 6:00 PM IST

ریاست ہریانہ کے بلبھ گڑھ میں ایک طالبہ کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے معاملے میں پولیس نے دونوں ملزمین کو گرفتار کرنے کے بعد انھیں پانچ دن کے ریمانڈ پر لے لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق کلیدی ملزم کا نام توصیف ہے اور وہ نوح کا رہائشی ہے جبکہ دوسرے ملزم کا نام ریحان ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ ملزم توصیف گذشتہ کئی برسوں سے اس لڑکی سے دوستی کرنے کے لیے دباؤ ڈال رہا تھا۔

گزشتہ روز ملزم نے پہلے طالب علم کو کار میں گھسیٹنے کی کوشش کی لیکن ناکام ہونے کی صورت میں اس نے گولی مار دی، جس سے طالبہ کی موت ہوگئی۔

اس پورے معاملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی منظر عام پر آگئی ہے، اس معاملے کے سلسلے میں مقتول کے اہل خانہ نے فرید آباد کے سیکٹر 23 میں بھی مظاہرہ کیا تھا۔

مقتول لڑکی کے والد نے بتایا کہ اس سے قبل بھی ان نوجوانوں نے لڑکی کو ہراساں کیا تھا، جس کی رپورٹ تھانے میں درج کروائی تھی۔اس رپورٹ پر کوئی عمل نہیں ہوا اور آخر کار ملزم نے انکی بیٹی کی جان لے لی۔

بتایا جارہا ہے کہ ملزم نوجوان نے 12ویں جماعت تک لڑکی کے ساتھ تعلیم حاصل کیا تھا، وہ دوستی کے لیے اس پر دباؤ ڈالتا تھا لیکن لڑکی نے صاف انکار کردیا۔

سال 2018 میں ملزم نے طالبہ کو اغوا بھی کرلیا تھا لیکن معاشرے میں بدنامی کی وجہ سے کنبہ نے سمجھوتہ کرلیا تھا۔

پولیس نے طالب علم کے بھائی کی شکایت پر ملزم توصیف کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے گرفتار کرلیا ہے۔ توصیف کے ساتھی ریحان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details