اردو

urdu

ETV Bharat / city

فریدآباد قتل کیس: ہریانہ میں جرائم پر مکمل طور سے قابو نہیں پایا گیا - anil vij reaction on crime

بلبھ گڑھ قتل کیس کے بعد ریاستی وزیر داخلہ انل وج نے اعتراف کیا کہ ابھی تک ہریانہ میں جرائم پر مکمل طور سے قابو نہیں پایا گیا ہے، لیکن پہلے کے مقابلے جرائم میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

anil vij reaction on crime in haryana
ریاستی وزیر داخلہ انیل وج

By

Published : Oct 27, 2020, 7:38 PM IST

ریاست ہریانہ میں فرید آباد کے بلبھ گڑھ میں سرے عام ایک طالبہ کو گولی مار کر ہلاک کرنے کے معاملے پر ریاستی وزیر داخلہ انل وج نے کہا ہے کہ ہریانہ میں ابھی بھی جرائم پر مکمل طور سے قابو نہیں پایا گیا ہے، لیکن پہلے کے مقابلے میں جرائم میں کافی حد تک کمی واقع ہوئی ہے۔

ریاستی وزیر داخلہ انیل وج

انل وج نے یہ بھی کہا کہ ہریانہ حکومت نے ایسے تمام معاملات میں 100 فیصد کاروائی کی ہے۔

واضح رہے کہ بلبھ گڑھ میں پیر کے روز کار میں سوار دو شرپسندوں نے ایک لڑکی کو سرے عام گولی مار کر ہلاک کردیا تھا، جس کے خلاف فرید آباد کے سیکٹر 23 میں مقتول لڑکی کے اہل خانہ کا اپنا گھر کالونی کے باہر احتجاج جاری ہے۔

مقتول بچی کے اہل خانہ کا مطالبہ ہے کہ اس کیس کو فاسٹ ٹریک عدالت میں چلایا جائے اور قاتلوں کو پھانسی کی سزا دی جائے، تاکہ اس کی بیٹی کو جلد سے جلد انصاف مل سکے۔ کنبہ کے افراد کا کہنا ہے کہ پولیس ان کی بیٹی کے مرنے کا انتظار کر رہی تھی۔

فی الحال پولیس نے اس معاملے میں دونوں ملزمین کو گرفتار کرکے انھیں پانچ روز کی ریمانڈ پر بھی لے لیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details