اردو

urdu

بہتر زندگی کے لیے بچوں کو اسکول بھیجنا ضروری ہے: جے ایم ایم

By

Published : Feb 3, 2020, 7:58 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 1:23 AM IST

جھارکھنڈ مکتی مورچہ (جے ایم ایم) کی قیادت میں منعقد 41واں یوم جھارکھنڈ کے موقع پر سابق وزیراعلی شیبو سورین نے عام لوگوں سے بہتر زندگی کے لیے اپنے بچوں کو اسکول بھیجنے کی اپیل کی ہے۔

بہتر زندگی کے لیے بچوں کو اسکول بھیجنا ضروری ہے: جے ایم ایم
بہتر زندگی کے لیے بچوں کو اسکول بھیجنا ضروری ہے: جے ایم ایم

انہوں نے کہا کہ کوئی ضروری نہیں کہ سبھی لوگ ایم اے، بی اے کی ڈگری حاصل کریں لیکن اپنے حقوق کے لئے سبھی کو تعلیم یافتہ ہونا ضروری ہے۔

مسٹر سورین نے کہا کہ تعلیم یافتہ لوگ نئی ٹیکنالوجی سے اچھی کاشت کر کے اپنی زندگی بسر کر سکتے ہیں۔ اس سے لوگ بیدار ہوں گے اور ان کا کوئی استحصال نہیں کر سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے فقدان میں یہ علاقہ ترقی کے معاملے میں پسماندہ رہ گیا ہے۔ تعلیم کے بغیر لوگوں کا گزارا مشکل ہے۔ ناخواندہ رہنے کی وجہ سے ہی یہاں کے لوگوں کو ابھی تک پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جس تکلیف کا سامنا آپنے کیا ہے وہ پریشانی آپ کے بچوں کو نہ اٹھانی پڑے اس کے لئے آپ کو اپنے بچوں کو پڑھانا ضروری ہے۔

اس موقع پر جے ایم ایم کے ایگزیکٹو چیئرمین اور وزیر اعلی ہیمنت سورین نے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آبوآ دسوم-آبوآ راج کے لیے ان کی پارٹی نے کافی جدوجہد کی ہے

مسٹر ہیمنت سورین نے کہا کہ سابقہ حکومت نے پورے نظام کو تباہ کر دیا ہے۔ نئی حکومت کو خزانہ خالی ملا ہے۔ اس چیلنج کو تسلیم کرتے ہوئے ہماری حکومت اسے تبدیل کرنے کے کام میں جٹ گئی ہے۔ طالب علموں ، نوجوانوں کو روزگار، بزرگ، بیوہ، کسانوں کے کھیت میں پانی اور تعلیم، صحت کے نظام میں بہتری ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اس سمت میں کام شروع بھی کر دیا گیا ہے۔

Last Updated : Feb 29, 2020, 1:23 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details