اردو

urdu

ETV Bharat / city

اروناچل پردیش میں کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ - 32 new coronavirus cases found in Arunachal Pradesh

ریاست اروناچل پردیش میں کورونا وائرس کی وبا سے متاثرہ 32 نئے معاملے سامنے آنے کے بعد متاثرین کی تعداد بڑھ کر 1790 تک پہنچ گئی ہے۔

کورونا وائرس
کورونا وائرس

By

Published : Aug 5, 2020, 5:50 PM IST

محکمہ صحت کی جانب سے جاری بلیٹن کے مطابق 32 نئے معاملوں میں سے آٹھ لوہت سے ،سات لوور سیانگ،چار ایسٹ سیانگ ،ویسٹ کامینگ اور کیپیٹل کامپلکس سے تین تین ،چانگ لانگ ،ترپ اور یوپیا سے دو دو اور ایسٹ کامینگ سے ایک شخص متاثر پایا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ لوہت میں آٹھ معاملوں میں سے سات مرکزی نیم فوجی دستہ (سی پی ایم ایف) کے جوان اور ایک غیر مقیم ہے۔

کورونا کے 32 نئے معاملوں میں سے 26 میں اس بیماری کی علامت نہیں ہے اور چھ لوگوں میں اس کی علامت پائی گئی ہے۔

صحت کے ڈائیکٹوریٹ کی جانب سے کل رات جاری بلیٹنگ کے مطابق کورونا متاثر 42 اور مریضوں کے ٹھیک ہونے پر انہیں ہسپتال سے چھٹی مل گئی ہے ۔

اس کے ساتھ ہی ریاست میں اس وائرس سے نجات پانے والوں کی تعداد 1105 ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے:بابری مسجد رام مندر تنازع: تاریخی حقائق کے تناظر میں

اروناچل پردیش میں کورونا متاثرین کی تعداد ابھی تک 1790 پہنچ گئی ہے اور اس میں سے 682 کورونا کے فعال مریض ہیں،1105 مریضوں کے ٹھیک ہونے پر انہیں ہسپتالوں سے چھٹی مل چکی ہے جب کہ اس وبا سے تین مریضوں کی جان چلی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details